The Dawn News - Pakistan

چین میں پاکستان کیلئے جدید بحری جنگی جہاز کی تیاری کا عمل شروع
چینی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ نے پاکستان کے لیے دفاعی معاہدے کے تحت جدید جنگی بحری جہاز بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

چینی روزنامہ چائنہ ڈیلی کی رپورٹ میں چین کے دفاعی کانٹریکٹر چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شپ کی تیاری کے عمل کا آغاز شنگھائی کے ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ میں ہوا۔

کانٹریکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ چین کا پاکستان کے لیے سب سے جدید جنگی بحری جہاز ہوگا۔

مزید پڑھیں: جنگ جو لڑی نہیں جائے گی!

انہوں نے اس جہاز کی ساکھ کے حوالے سے نہیں بتایا تاہم چینی اخبار نے پاک بحریہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جہاز کی کلاس ٹائپ 054 اے پی ہے جو چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی کے ٹائپ 054 اے فریگیٹ جیسا ہوگا۔

اخبار کے مطابق پاکستان نے اس طرح کے 4 جہازوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔

گزشتہ سال جون میں پاک بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی جنگ لڑنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے دو ملٹی رول ٹائپ 054 اے فریگیٹس خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اور روس کا نیا اتحاد بن رہا ہے؟

پاک بحریہ کا کہنا تھاکہ پاک بحریہ کے ٹائپ 054 اے کے بیڑے میں 2021 تک 4 کا اضافہ ہوجائے گا۔

پی ایل اے نیوی کے پاس 30 ٹائپ 054 اے شپ ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن 4 ہزار میٹرک ٹن ہے اور اس میں جدید ریڈار اور میزائیل سسٹم نصب ہیں۔