The Dawn News - Sport - Cricket

کیپ ٹاؤن میں 3 فاسٹ باؤلر، ایک اسپنر، 6 بلے باز ٹیم میں ہوں گے، سرفراز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کی واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل کھیلتے رہے تو کامیاب باؤلر ہوں گے جبکہ کیپ ٹاؤن میں یاسر شاہ کو مدد ملے گی۔

کیپ ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اگرزیادہ رنزبنا دیتی ہے تو ہمارے باؤلرز ہدف کا دفاع کرسکتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کیپ ٹاؤن کی وکٹ کو دیکھ کر لگ رہا ہے اس میں یاسرشاہ کو مدد ملےگی اور ہم ایک اسپنر کے علاوہ 3 فاسٹ باؤلرز کو بھی شامل کریں گے۔

فاسٹ باؤلر محمد عباس کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمدعباس مسلسل کھیلتے رہے تو فیلنڈرزجیسے کامیاب باؤلر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حارث سہیل انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر بلےباز حارث سہیل زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ محمدعباس میچ کے لیے فٹ ہیں۔

قبل ازیں حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور دوسرے ٹیسٹ سے قبل ہی انہیں سیریز سے باہر کردیا گیا۔

حارث سہیل جلد وطن واپس آئیں گے اور ضرورت کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سرجن سے علاج کروائیں گے جبکہ سیریز میں  ان کے متبادل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔