The Dawn News - Sport - Cricket

پجارا، ریشابھ کی سنچریاں، بھارت نے رنز کے انبار لگا دیے
سڈنی: چتیشور پجارا اور ریشابھ پانٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز 622 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر کے میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

جمعہ کو بھارت نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 303 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو چتیشور پجارا 130 اور ہنوما ویہاڑی  39 رنز پر کھیل رہے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 101 رنز بنے تاہم ویہاری اپنے گزشتہ روز کے انفرادی سکور میں 3 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 42 رنز بناکر نیتھن لایون کی گیند پر مارنس لبوشین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔

اس موقع پر پجارا کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بلے باز ریشابھ پانٹ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 89رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کردیا۔

چتیشور پجارا محض 7رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور 22 چوکوں سے مزین 193رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید آسٹریلین ٹیم اب جلد بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کر کے میچ میں واپسی کرنے میں کامیاب ہو گئی لیکن نئے بلے باز رویندرا جدیجا اور ریشابھ میزبان باؤلرز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلین باؤلرز کی خوب خبر لیتے ہوئے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور پانچ رن فی اوور سے زائد کی اوسط سے کھیلتے ہوئے بھارتی اننگز کی سب سے بڑی 204 رنز کی شراکت قائم کر دی۔

اس دوران ریشابھ پانٹ نے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی جبکہ جدیجا بھی سنچری کی جانب گامزن تھے لیکن 81 کے انفرادی اسکور پر لایون نے جدیجا کی مزاحمت کا خاتمہ کردیا۔

جدیجا کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی کپتان نے 622رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، ریشابھ نے 159رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لایون نے 4، جوش ہیزلووڈ نے 2 جبکہ مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں آسٹریلیا کی طرف سے مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنائے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 598 رنز درکار ہیں۔