The Dawn News - Sport - Cricket

کیپ ٹاؤن میں پاکستانی باؤلرز بے بس، جنوبی افریقہ کی برتری 205رنز
جنوبی افریقہ نے کپتان فاف ڈیو پلیسی کی سنچری کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے مجموعی طور پر 205 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 123رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو دن کی ابتدا میں ہی پاکستان نے ہاشم آملا کی اہم وکٹ حاصل کر لی جو 24رنز بنا کر محمد عباس کی وکٹ بنے۔

کپتان ڈیو پلیسی اور تھونس ڈی برون نے اسکور 149 تک پہنچایا ہی تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ڈی برون کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

پاکستان کو جلد ہی پانچویں وکٹ لینے کا موقع ملا جب محمد عباس کے اوور میں گیند سلپ میں موجود اظہر علی کے پاس گئی لیکن وہ صحیح طریقے سے کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور تھرڈ امپائر نے ٹیمبا باووما کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

اس کے بعد باووما اور ڈیو پلیسی پاکستانی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مضبوط مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس شراکت کا خاتمہ باووما کی وکٹ کے ساتھ ہوا جو 75 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ بنے۔

دوسرے اینڈ سے جنوبی افریقی کپتان نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سنچری سے قبل وہ اس وقت انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئے جب ان کے ہم منصب وکٹوں کے عقب میں کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور ڈیو پلیسی نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

ڈیو پلیسی 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ ہوئے۔

جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے تھے، کوئنٹن ڈی کوک 55 اور ورنن فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 205 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 177رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔