The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان اور امارات نے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کو حتمی شکل دے دی
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تقریباً 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکج کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس کا اعلان ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے درمیان متوقع ہے۔

پاکستان کو درپیش ادائیگیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے یو اے ای کے ولی عہد اتوار (6 جنوری) کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس پیکج کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے ڈان کو بتایا کہ پیکج میں 3 ارب ڈالر نقد جمع کرانے کے علاوہ مؤخر ادائیگیوں پر 3 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی فراہمی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کااعلان

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے پیکج کی شرائط و ضوابط اور سائز بالکل ویسا ہی ہے جیسا سعودی عرب کی جانب سے دیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کے رکن نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے پیکج کو جمعرات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس پیکج سے پاکستان، دوست ممالک سے تیل اور گیس کی درآمدات پر تقریباً 7 ارب 90 کروڑ ڈالر کی بچت حاصل کرسکے گا، جو 12سے 13 ارب ڈالر کے سالانہ درآمدی آئل بل کی مالیت کے 60 فیصد سے زائد ہے۔

وفاقی کابینہ کے رکن نے کہا کہ ان پیکجز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے موخر ادائیگیوں پر الگ الگ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی ادائیگی اور بین الاقوامی اسلامک تجارتی فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) سے ٹریڈ فنانس کے ڈیڑھ ارب ڈالر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے مجموعی مالی امداد اور آئی ایف ٹی سی کی ٹریڈ فنانس کی رقم اس وقت 13 ارب 90 کروڑ ڈالر سے 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے 3، 3 ارب ڈالر نقد جمع کرائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ یہ رقم پاکستان اور ابوظہبی کے مشترکہ اشتراک سے خلیفہ پوائنٹ پر 5 سے 6 ارب ڈالر مالیت کی تعمیر کی جانے والی آئل ریفائنری اور گوادر آئل سٹی پر سعودی عرب کی جانب سے متوقع پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے علاوہ ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی یا آرام دہ ادائیگی شیڈول سے متعلق قطر کے ساتھ بات چیت جاری ہے لیکن یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کابینہ کے رکن نے بتایا کہ پاکستان جیو پولیٹیکل وجوہات کے لیے دو طرفہ تعلقات پر سمجھوتہ کیے بغیر ان تینوں دوست اسلامی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات گہرے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے ولی عہد 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے اور اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کابینہ کے رکن کا کہنا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بھی پاکستان کا دورہ متوقع ہے اور ریاض کی درخواست پر پیٹرو-کیمیکل کمپلیکس کے قیام کے مفاہمت کی یاد داشت پر کام کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان 3.18 فیصد شرح سود پر سعودی عرب سے پہلے ہی 2 ارب ڈالر نقد وصول کرچکا ہے جبکہ مزید ایک ارب ڈالر فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے بیل آؤٹ پیکج کی مد میں کوئی شرط عائد نہیں کی، وزیر خارجہ

اس کے علاوہ ماہانہ 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اوسطاً کے حساب سے سعودی تیل کی سہولت رواں ماہ سے شروع ہوجائے گی۔

پاکستان اس وقت ہر ماہ ایل این جی کے 8 کارگوز درآمد کر رہا ہے، جس کی سالانہ مالیات 4 ارب 20 کروڑ سے 4 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے اور اس رقم کی ایک تہائی سے زائد آئی ٹی سی ایف کی مدد کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ قطر کی مدد سے پاکستان تیل اور گیس کے درآمدی بل میں 9 ارب ڈالر کے قریب کمی کی توقع کررہا ہے۔

یہ خبر 05 جنوری 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی