The Dawn News - Pakistan - Punjab

پی آئی اے کا مارخور کی تصویر ہٹا کر پرانا لوگو بحال کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے نئے نیلے  لوگو (علامت)  کو ختم کرتے ہوئے پرانے سلوگن ’عظیم لوگوں کی ہمارے ساتھ پرواز‘ (Great People to Fly With) کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے جاری ہدایات میں تمام متعلقہ محکموں آگاہ کیا کہ اس بات کی منظوری دی گئی ہے کہ اسٹیشنری منصوعات، بل بورڈز، دستاویز اور دیگر تمام جگہوں سے ایئرلائن کے نئے نیلے لوگو کو ہٹا دیا جائے۔

مزید پڑھیں: ’پی آئی اے کو دوبارہ عالمی شناخت دلوانے کیلئے مارخور کا نشان بنوایا‘

ہدایات میں کہا گیا کہ نیا بلیو(نیلا) لوگو ختم کردیا گیا ہے اور پرانا لوگو ( پاکستان پرومننٹ) اور سلوگن ’عظیم لوگوں کی ہمارے ساتھ پرواز‘ کو اپنایا گیا ہے اور اسے تمام دستاویزات اور پلیٹ فارم پر دوبارہ لگایا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجوار نے اس بات کی تصدیق کی کہ قومی ایئرلائن کے پرانے لوگو کو بحال کردیا گیا ہے کیونکہ ملک کے قومی جانور مارخور کی تصویر عوامی مقبولیت کے مطابق نہیں تھی جبکہ سپریم کورٹ نے بھی پی آئی اے کو اپنے طیارے کی دم سے پاکستانی جھنڈے کو تبدیل کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پی آئی اے کے 10 سال کے خصوصی آڈٹ کا حکم

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ایک طیارے سے مارخور کی تصوری کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی آئی اے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے طیارے کی دم پر قومی پرچم کو مارخور کی تصویر کے ساتھ تبدیل کرنے کا عمل روک دے۔