The Dawn News - Pakistan - Punjab

پی آئی اے نے افسران کیلئے پروٹوکول اور خصوصی انتظامات کا خاتمہ کردیا
راولپنڈی: وی آئی کلچر کو ختم کرنے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)  نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری افسران کو دیا جانے والا پروٹوکول اور خصوصی انتظامات کرنے کا سلسلہ ختم کردیا۔

پی آئی اے نے یہ فیصلہ ایئر لائن کے صدر ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کے حکم  پر کیا جنہوں  نے تمام سطح پر یکساں انتظامات کرنےکی ہدایت کی تھی۔

مذکورہ فیصلے کے بعد پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسران بھی قومی ایئر لائن میں پروٹوکول اور خصوصی انتظامات سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا مارخور کی تصویر ہٹا کر پرانا لوگو بحال کرنے کا فیصلہ

اس کے ساتھ پی آئی اے نے سادگی مہم کا بھی آغاز کردیا ہے اور  ملک بھر کے ایئر پورٹ پر کیبن کریو کی معانت کے لیے مختص عملے کو بھی واپس بلوا کر انہیں ان کی نارمل ڈیوٹیز پر تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس اور کیبن کریو کو فراہم کی جانے والی خصوصی سہولیات بھی ختم کردی ہیں چناچہ معاون عملے کو واپس بلائے جانے کے بعد اب  کریو کے اراکین کو اپنا سامان خود اٹھا نا پڑے گا۔

وہیل چیئر سنبھالنے والے ملازمین سمیت تمام معاون عملے کی دوبارہ ان کے کاموں پر تعیناتی کے ساتھ کیبن کریو کو دیے گئے کمرے بھی ختم کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کیلئے 17 ارب روپے سے زائد کے مالیاتی پیکیج کی منظوری

ایئرلائن حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ فیصلہ سادگی اور اصلاحات متعارف کروانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے کیبن اور کاک پٹ کے عملے کو بورڈنگ اور جہاز سے اترتے وقت بوجھ ڈھونے والے ملازمین فراہم کیے جاتے تھے جو ان کا سامان اٹھاتے تھے، ان لوڈرز کو اس خصوصی ڈیوٹی کے لیے اضافی معاوضہ بھی دیا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ ایئرلائن کی انتظامیہ کو ہر ایئرپورٹ پر  ٹیلی فون کی سہولت کے ساتھ لوڈرز کے لیے علیحدہ کمرہ فراہم کرنا پڑتا تھا  جہاں ایک وقت میں 3 سے 4 لوڈرز ہر وقت موجود رہتے تھے جنہیں پائلٹس اور فضائی میزبانوں کا سامان اٹھانے کے لیے فوری طور پر بلوایا جاسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 'پی آئی اے' کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا

اس حوالے سے ایئر لان کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سامان اٹھوانے والے عملے کی جانب سے ان لوڈرز کو ٹپ بھی دی جاتی تھی اور یہ سلسلہ گزشتہ 40 سال سے جاری تھا۔

خیال رہے کہ کسی بھی دوسری ایئر لائن میں جہاز کے عملے کے لیے یہ سہولت  نہیں دی جاتی تھی۔

اس ضمن میں پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ لوڈرز ونگ واپس مسافروں کی سہولت کے لیے متعین کردیا گیا ہے اور اب یہ خصوصی مسافروں کو آنے اور جانے پر سہولت فراہم کریں گے۔

یہ خبر 9 جنوری 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔