The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: مسلح ملزمان کی سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو روکنے کی کوشش
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ دکھا کر روکنے کی کوشش کی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خواہر نسبتی کے گھر سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں صبا ایونیو  کے قریب کار سوار 3 ملزمان نے ان کی گاڑی کو روکا۔

تفصیلات کے مطابق جیسے ہی وہ اپنے گھر کی جانب جانے لگے تو گاڑی میں سوار ایک مسلح شخص نے ان پر اسلحہ تان کر حملے کی کوشش کی تاہم محمد زبیر نے اپنی گاڑی کچے روڈ پر اتار کر نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد پھر اکٹھے ہورہے ہیں اور ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

محمد زبیر جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی بھی ہیں،  نے مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے درخشاں پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)  ارشد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سابق گورنر کو واقعے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور  واقعے کی اطلاع کے بعد علاقہ پولیس ان کی رہائش گاہ پرپہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔

بعدازاں ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس پی کلفٹن سہائی عزیز بھی سابق گورنر کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے ملاقات کی جن کی ہدایت پر گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام، 2 پولیس اہلکار شہید

دوسری جانب انسپکٹر جنرل سندھ ڈاکر سید کلیم امام  نے واقعے نوٹس لے کر ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایات دی گئیں کہ وہ بذات خود سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کریں اور ان کے بیان کی روشنی میں سیکیورٹی سمیت  تمام تر قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف ہر ممکن کاروائی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ سابق گورنر کے ہمراہ کوئی سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا۔

خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل ڈیفنس کے ہی علاقے خیابانِ اتحاد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی جاں بحق

اس بارے میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں، خیال رہے مذکورہ واقعے کی تفتیش اب بھی جاری ہے۔