The Dawn News - Sport - Cricket

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے ایلگر جنوبی افریقہ کے کپتان مقرر
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے کپتان فاف ڈیو پلیسی کی معطلی کے سبب پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر کو قائم مقام کپتان مقرر کردیا ہے۔

ڈیوپلیسی کو سلو اوور ریٹ کے سبب ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

ڈین ایلگر 2017 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ کے خلاف بھی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ جمعہ سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جنوبی افریقی سلیکٹرز  نے اوپنر ایڈن مرکرم کی انجری کے پیش نظر نووارد بلے باز پیٹر ملان کو اسٹینڈ بائی کے طور اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

مرکرم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران ران کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے انہیں فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنا ہو گا۔