The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی آئی اے کا نشہ کرنے والے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے  شراب نوشی کرنے والے پائلٹس اور  فضائی میزبانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ایئرلائن کی انتظامیہ  نے شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس سلسلے میں شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ پی آئی اے کی جانب سے ایک  حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے، سول ایوی ایشن ( سی اے اے) حکام، پائلٹس اور فضائی میزبانوں  کےخون کے نمونےحاصل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شراب پینے پر پی آئی اے کے پائلٹ کو نو ماہ کی قید

حکم نامے میں کہا گیا  کہ جن افراد کے خون میں نشہ آور اشیا کے استعمال کے اثرات پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور ایسے  پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو  معطل کرنے کے ساتھ نوکری سے بھی فارغ کردیا جائے گا۔

پی آئی اے حکام  کا کہنا تھا کہ وہ دورانِ پرواز فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے تحت اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کی پرواز کے اڑان بھرنے سے پہلے ایک فلائٹ اسٹیورڈ کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جس میں الکوحل کے اثرات پائے گئے تھے۔

جس کے بعد فضائی میزبان کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین ایئر حادثہ: پائلٹ کے نشے میں ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پی آئی کے ملازمین نشے کی حالت میں پائے گئے بلکہ اس سے قبل قومی ائیر لائن کے ایک پائلٹ کو  پرواز سے قبل شراب پینے کے جرم میں برطانیہ میں 9 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پی آئی اے میں منشیات اسمگلنگ کے بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں کئی فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔