The Dawn News - Sport - Cricket

سیکیورٹی یقین دہانی پر فنچ اور عثمان پاکستان آنے پر رضامند
پاکستان میں عالمی کرکٹ خصوصاً بڑی ٹیموں کی واپسی کے سلسلے میں ایک اہم پیش قدمی ہوئی ہے اور نامور آسٹریلین کرکٹرز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اب میزبان آسٹریلین ٹیم 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں ہفتے سے بھارت کے مدمقابل ہو گی۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان کی دعوت پر کرکٹ آسٹریلیا کا مثبت جواب

اس سیریز کے بعد آسٹریلیا کی بھارت اور پاکستان کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز شیڈول ہے جس کے لیے بھارت نے شیڈول اور مقام کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے سیریز کے مقام کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ آسٹریلیا کے پاکستان میں کھیلنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل شیڈول سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا کو سیریز کے چند میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی، لیکن سیکیورٹی مسائل کے سبب سیریز متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلے جانے کا امکان ہے۔

اگر آسٹریلین ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے راضی ہو جاتی ہے تو یہ اس کا 1998 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا کیونکہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد سے ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات بھارتی کرکٹرز کو مہنگے پڑگئے

تاہم آسٹریلین کرکٹرز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے سیکیورٹی یقین دہانی پر پاکستان کے دورے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا لہٰذا مجھے زیادہ فرق نہیں پڑتا، لیکن میں کافی عرصے سے آسٹریلیا میں رہ رہا ہوں اس لیے آسٹریلین کرکٹ کی انتظامیہ کا فیصلہ دیکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کیا فیصلہ کرتی ہے، ہم یہ کام انتظامیہ پر چھوڑتے ہیں کیونکہ وہ ہمارا خیال رکھنا جانتے ہیں۔

عثمان نے کہا کہ اگر سیکیورٹی صورتحال ٹھیک رہی تو ذاتی حیثیت میں مجھے دورہ پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں۔

دوسری جانب آسٹریلین ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی انتہائی خوش آئند ہو گی اور اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ بہترین ہو گا کیونکہ وہاں کے عوام کرکٹ کا جنون رکھتے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات میں اسٹیڈیم سونے پڑے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلین ٹیم کے موجودہ کپتان ٹم پین کے ہمراہ جارج بیلی اور بین کٹنگ 2017 میں ورلڈ الیون کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ کرس لین بھی پاکستان سپر لیگ کا میچ کھیلنے کے لیے لاہور آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریپ کیس میں رونالڈو کا ایک دہائی بعد ڈی این اے ٹیسٹ

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا تھا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں ماہرین سے رائے لیں گے۔

آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ کے ماہرین نے کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان میں سیکیورٹی مسائل کے سبب سفر کرنے کا حتمی فیصلہ کرنے سے قبل اس پر ازسرنو غور کریں۔