The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر پر پابندی
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے ضلعی مجسٹریٹ نے شہر میں مختلف پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر، اخبارات میں اشتہارات دینے، پلاٹس فروخت کرنے، ممبرشپ فیس لینے سے متعلق تمام قسم کی تشہیر پر پابندی لگادی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے غیر قانونی تشہیر کرکے فراڈ کے ذریعے عوام سے رقم بٹوری جاتی ہے، لہٰذا ان کی تشہیر پر پابندی لگائی جاتی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں پہاڑوں کی کھدائی سمیت فرقہ واریت میں استعمال ہونے والے سی ڈی، ڈی وی ڈی اور ساؤنڈ سسٹم پر بھی پابندی عائد کردی۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آتش بازی، اس کا سامان رکھنے، خرید و فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ آتش بازی کے اوزار رکھنے کی بھی ممانعت ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں شہر بھر میں فرقہ واریت پر مبنی بینرز لگانے، وال چاکنگ کرنے اور پمفلٹس بانٹنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں لاؤڈ اسپیکر سے فرقہ واریت پر مبنی تقاریر پر بھی پابندی ہوگی جبکہ تمام قسم کے جلسے، جلوس، اجلاس، مجالس اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تمام پابندیاں دفعہ 144 کے تحت ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے عائد کی ہیں اور ان تمام پابندیوں کا اطلاق آج (14 جنوری) سے آئندہ 2 ماہ تک ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔