The Dawn News - Life & Style

دپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کی بیوی بننے سے انکار
گزشتہ برس نومبر میں یورپی ملک اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کو ابھی تین ماہ ہی ہوئی ہیں کہ دونوں اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

اگرچہ دونوں نے اس بات کا بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے ناموں کے محتاج نہیں ہوں گے اور وہ اپنا نام تبدیل نہیں کریں گے۔

کچھ دن قبل ہی دپیکا پڈوکون نے وضاحت کی تھی کہ رنویر سنگھ سے شادی کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اپنا نام تبدیل کرکے آخر میں سنگھ لگادوں۔

اسی طرح یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شادی کے بعد جلد ہی دونوں ایک بار پھر فلم میں نہ صرف رومانس کرتے دکھائی دیں گے، بلکہ دونوں میاں بیوی کا کردار بھی ادا کریں گے۔

اطلاعات تھیں کہ دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کی آنے والی اسپورٹس فلم ’83‘ میں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  دپیکا پڈوکون کا شادی کے باوجود نام تبدیل کرنے سے انکار

خبریں تھیں کہ اس فلم میں دپیکا پڈوکون اپنے ہی شوہر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی اور ان کا کردار بھارتی کرکٹ اسٹار کپل دیو کی اہلیہ کا ہوگا۔

رنویر سنگھ 83 میں کپل دیو کا کردار نبھائیں گے—پرومو فوٹو

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ دپیکا پڈوکون نے فلم میں اپنے شوہر کی بیوی بننے سے انکار کردیا۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دپیکا پڈوکون نے فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے سے صاف انکار کردیا۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی بیوی بننے سے انکار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ لازمی نہیں کہ وہ اپنے شوہر کی وجہ سے ہر کردار کو قبول کرے۔

دونوں شادی سے قبل بھی ایک ساتھ فلمیں کر چکے ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کے شوہر کام کر رہے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان کی خاطر ہر طرح کا کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کی اسپورٹس فلم 2019 میں ریلیز ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوں کہ فلم میں دپیکا پڈوکون کا کردار کوئی خاص نہیں تھا، جس وجہ سے اداکارہ نے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق اس فلم کی کہانی صرف کپیل دیو کی زندگی کے گرد نہیں گھومتی، بلکہ یہ 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

دونوں نے فلموں میں میاں اور بیوی کا کردار ادا نہیں کیا—فوٹو: این ڈی ٹی وی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوں کہ فلم کی کہانی کرکٹ کھیل اور کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے اور اس میں کپیل دیو کی اہلیہ کا کردار اتنا اہم نہیں، اس وجہ سے دپیکا پڈوکون نے یہ کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار کون ادا کریں گی اور اس فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم امکان ہے کہ اس فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا اور اس میں رنویر سنگھ کی اہلیہ کے کردار کے لیے کسی نئی اداکارہ کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

دونوں نے باجی راؤ مستانی اور رام لیلا جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا—اسکرین شاٹ