The Dawn News - Sport - Cricket

جنوبی افریقی ون ڈے اسکواڈ سے اسٹین اور ڈی کوک ڈراپ
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیے ڈیل اسٹین اور کوئنٹن ڈی کوک کو آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ابتدائی طور پر 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اس میں چند تبدیلیاں کرتے ہوئے سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے فاسٹ باؤلر اسٹین اور وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک کو آرام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلے دو میچوں کے لیے اسکواڈ میں اوپنر ایڈن مرکرم کی واپسی ہوئی ہے جنہیں ون ڈے کیریئر میں مشکلات کا سامنا ہے اور 16میچوں میں 24.53 کی اوسط سے اسکور کر سکے ہیں۔

تاہم ٹیم میں سب سے اہم شمولیت ڈوان اولیویئر کی ہے جنہوں نے ٹیسٹ سیریز میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 24وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی کلین سوئپ فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی پر اولیویئر کو پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی ان کی ورلڈ اسکواڈ میں شمولیت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان فاف ڈیو پلیسی، ہاشم آملا، ریز ہینڈرکس، عمران طاہر، ہنری کلاسن، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، ڈوان اولیویئر، ڈین پیٹرسن، اندیل فلکوایو، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، تبریز شمسی، ریسے وین دوسن شامل ہیں۔

سیریز کے آخری تین ون ڈے میچوں کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور جنوب یافریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔