The Dawn News - Life & Style

کم عمر لڑکیوں کے ریپ الزامات کے بعد امریکی گلوکار کے گانوں کو ہٹا دیا گیا
بورڈز سمیت کئی دیگر میوزک چینلز کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہونے والےامریکی گلوکار، موسیقار، لکھاری اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی پر حال ہی میں متعدد کم عمر لڑکیوں کے ریپ سمیت خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر مبنی ایک دستاویزی فلم سامنے آئی تھی۔

آر کیلی کی وحشت کا نشانہ بننے والی خواتین اور لڑکیوں کے داستانوں پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دستاویزی فلم بھی جاری کی، جس میں کم سے کم 50 خواتین کے انٹرویوز شامل کیے گئے۔

اگرچہ آر کیلی نے تمام الزامات کو مسترد کیا، تاہم گزشتہ ہفتے ان کے خلاف بھرپور تحریک شروع ہوگئی اور چند دن قبل امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی ان کے خلاف آواز اٹھائی۔

لیڈی گاگا نے اپنے مداحوں سے آر کیلی کے ساتھ کام کرنے پر معذرت کی اور اعلان کیا کہ وہ ان کے ساتھ گائے ہوئے تمام گانوں کو ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹس سے ہٹا دیں گی۔

آر کیلی پر 1994 میں نابالغ لڑکی ’عالیہ دنا ہفٹن‘ سے خفیہ شادی کرنے کا الزام بھی ہے، جب کہ ان پر دوسری اہلیہ اینڈریا کیلی  کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آر کیلی پر نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جسمانی تعلقات کا الزام

آر کیلی کی پہلی اہلیہ 2011 میں ایک جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں، جب کہ دوسری اہلیہ کو انہوں نے 2009 میں طلاق دے دی تھی۔

آر کیلی نے پہلے بھی الزامات کو مسترد کر چکے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

گلوکار اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ پہلی اہلیہ سے شادی کے وقت انہیں ان کی عمر کا علم نہیں تھا، کیوں کہ ان سے عمر خفیہ رکھی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ان پر ایک 13 سالہ لڑکی سے جنسی تعلقات سمیت متعدد لڑکیوں کا ریپ کرنے اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی ہے۔

آر کیلی سمیت ان کے وکیل نے بھی تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے مؤکل پر لگائے گئے کسی الزام میں سچائی نہیں۔

مزید پڑھیں: نابالغ لڑکیوں کے ریپ میں ملوث گلوکار کیساتھ کام کرنے پر لیڈی گاگا کی معذرت

تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ آر کیلی کے خلاف خواتین کے سنگین الزامات کے بعد میوزک کمپنی ’سونی‘ نے ان کے گانوں کی ویڈیوز اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیں۔

آر کیلی اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں عالیہ سے شادی کے وقت ان کی عمر کا علم نہیں تھا—فائل فوٹو: مس ڈمپلز

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں متعدد امریکی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سونی نے آر کیلی کے گانوں کی ویڈیوز کو ہٹا دیا۔

تاہم آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ گلوکار کے تمام گانوں کو ہٹایا گیا ہے یا نہیں۔

آر کیلی اور میوزک کمپنی سونی کے درمیان ان کے گانوں کی ویڈیوز کو چلانے کا ایک معاہدہ تھا، تاہم اب اس معاہدے کو منسوخ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب لیڈی گاگا سمیت گلوکارہ سلائن ڈیون نے بھی آر کیلی کے ساتھ گائے گئے اپنے گانوں کو ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹس سے ہٹادیا ہے۔

گلوکار پر گلوکارہ کے مائیکل نے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنےکے الزامات لگائے تھے—فائل فوٹو: بوسپ