The Dawn News - Pakistan - Islamabad

برٹش ایئرویز کا وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا
برٹش ایئرویز کا وفد 10 برس بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کی جانب سے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن شاہ رخ نصرت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ‘دورے کا اصل مقصد برٹش ایئرویز کو جون میں آپریشن شروع کرنے سے پہلے سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدام پر پاکستانی حکام سے گفتگو کرنا ہے’۔

خط کے مطابق دورے میں برٹش ایئرویز کا وفد نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جائے گا، جہان سیکیورٹی اقدامات کو دیکھے گا اور برٹش ایئرویز کو اپنے پروازوں کی آمد ورفت کے پیش نظر سہولیات کا جائزہ لے گا۔

ڈپٹی ہائی کمشنر نے لکھا کہ برٹش ایئرویز کی جانب سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی خبر دونوں ممالک کے لیے خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں:برٹش ایئرویز کا 10 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ‘برٹش ایئرویز مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے اعتماد بحال کر چکی ہے جو پاکستان میں حالیہ برسوں میں سیکیورٹی کی صورت حال کی زبردست بہتری کا عکاس ہے’۔

برٹش ایئرویز کے بین الاقوامی ائرپورٹس کے سربراہ پال کووینٹری، انٹرنیشنل رسک ایڈوائزر ڈیوڈ کریگ اور ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکیورٹی جان مونک 29 جنوری اور 30 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

برطانوی وفد کا اس دوران اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی بہترین اور بروقت پہنچانے والی 14 فضائی کمپنیاں

یاد رہے کہ ستمبر 2008 میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل کردی تھیں اور یہ فیصلہ میریٹ ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے بعد کیا گیا تھا جہاں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

برٹش ایئرویز نے گزشتہ ماہ اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن ہیتھرو سے اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کے لیے پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔

اپنی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے برٹش ایئرویز نے  کہا تھا کہ ہفتے میں 3 پروازیں شروع کردی جائیں گے جس کا کرایہ 499 پاؤنڈ (91 ہزار روپے) ہو گا۔