The Dawn News - Sport - Cricket

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کراچی میں 3 میچز کی ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

یہ تینوں میچز 31 جنوری، یکم اور 3 فروری کو ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں دبئی میں 7،9 اور 11 فروی کو ون ڈے انٹرنیشنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ون ڈے کا پہلا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ آئی سی سی اکیڈمی میں منعقد ہوں گے۔

2016 کی آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی 20 چیمپیئن ٹیم سیریز کی تیاری کے لیے 26 جنوری کو دبئی پہنچے گی جبکہ 30 جنوری کو دبئی سے کراچی آئے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ کا آخر مسئلہ ہے کیا؟

دریں اثنا پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کراچی کے ایک ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے سیریز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ کراچی کی خبر اے بی ڈی ویلیئرز سمیت 35 عالمی کھلاڑیوں کی پاکستان سپر لیگ 2019 میں لاہور اور کراچی کے میچز کے لیے پاکستان آنے پر رضامندی کے بعد سامنے آئی۔

ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس سے قبل مارچ/ اپریل 2014 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز اور 7 میچز پر مشتمل او ڈی آئی سیریز کھیلی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز تو برابر رہی تھی تاہم او ڈی آئی سیریز میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2-5 سے شکست دی تھی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا تھا کہ ’ویسٹ انڈیز کی خواتین کی ٹیم کی کراچی آمد پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اچھی خبر ہے، ہم ویسٹ انڈیز اور اس کے کھلاڑیوں کا پی سی بی پر اعتماد کا شریہ ادا کرتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرکٹ بیٹ کس طرح تیار ہوتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ ویسٹ انڈیز کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح محفوظ ہے اور ان کا یہ دورہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی مکمل طور پر بحالی کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا۔

دوسری جانب اس دورے کے حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو کا کہنا تھا کہ اپریل 2018 میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پاکستان کی جانب سے میزبانی کے پیش نظر ہم نے پی سی بی کو تصدیق کی کہ ہماری خواتین کی ٹیم بھی کراچی میں 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دورہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہمارے دوستوں کے لیے اہم قدم ہے تاکہ ان کی کرکٹ ان کے گھر واپس آسکے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کھلاڑی اور دیگر اسٹاف نے اس میں ہماری حمایت کی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی کا منصوبہ ویسا ہی تشکیل دیا گیا ہے جیسا مینز ٹیم کے لیے گزشتہ سال تھا۔

جونی گریو کا کہنا تھا کہ ’ہم نے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو واضح کردیا ہے کہ اگر کسی کو اس دورے کے حوالے سے کوئی تحفظات ہیں تو ہم ان کی بات سنیں گے‘۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز آئی سی سی کی ٹی 20 انٹرنیشنل کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

سیریز کا شیڈول:

31 جنوری – پہلا ٹی 20، ساؤتھ اینڈ کلب، کراچی

1 فروری – دوسرا ٹی 20، ساؤتھ اینڈ کلب، کراچی

3 فروری – تیسرا ٹی 20، ساؤتھ اینڈ کلب کراچی

7 فروری – پہلا او ڈی آئی، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)

9 فروری – دوسرا او ڈی آئی، آئی سی سی ایکیڈمی، دبئی (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)

11 فروری – تیسرا او ڈی آئی، آئی سی سی ایکیڈمی، دبئی (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)