The Dawn News - Sport - Cricket

جنوبی افریقہ 164 رنز پر ڈھیر، پاکستان 8وکٹوں سے کامیاب
پاکستان نے امام الحق کی عمدہ بیٹنگ اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو چوتھے ون ڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

سرفراز پر پابندی کے بعد پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کپتان کو مایوس نہ کیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کوک کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا جبکہ اننگز کے چھٹے اوور میں ریزا ہینڈرکس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈیو پلیسی اور ہاشم آملا نے نصف سنچریاں اسکور کیں— فوٹو: اے ایف پی

18رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ہاشم آملا اور کپتان فاف ڈیو پلیسی کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 101 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ڈیو پلیسی ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شاداب خان کا شکار بن گئے، انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 57رنز بنائے۔

پاکستان کو جلد ہی ایک اور بڑی کامیابی ملی جب عماد وسیم نے 59رنز بنانے والے تجربہ کار ہاشم آملا کی وکٹیں بکھیر دیں۔

ہاشم آملا کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے 161 رنز پر پوری ٹیم کو ٹھکانے لگا دیا۔

عثمان شنواری کی گیند پر جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آخری پانچ وکٹیں صرف 5 رنز کے اضافے سے گریں۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری 4 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شاداب خان اور شاہین آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور امام الحق پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 70رنز کا آغاز فراہم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، فخر 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

امام الحق نے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور بابر اعظإ کے ہمراہ 94رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا، وہ 164 کے اسکور پر 71 رن بنانے کے بعد فلکوایو کی وکٹ بنے۔

امام الحق نے عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے 71رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے 32ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی ہدف حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پنک ڈریس میں ون ڈے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہیاں گزشتہ 7 میچوں میں وہ اب تک ناقابل شکست تھے۔

عثمان خان شنواری کو عمدہ اسپیل اور شار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن میچ بدھ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پاکستان: شعیب ملک (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور محمد عامر۔

جنوبی افریقہ: فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر اور بیورین ہینڈریکس

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔