The Dawn News - Sport - Cricket

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان
کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے آئندہ برس آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے مردوں اور خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے الگ الگ شیڈول کا اعلان کیا۔

مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا اور یہ 15 نومبر تک جاری رہے گا، جہاں کل 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ سر پر ہے، سرفراز کو ہی کپتان برقرار رکھنا چاہیے، وسیم اکرم

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 شہروں سڈنی، میلبرن، ایڈیلیڈ، پرتھ، ہوبارٹ، برسبین اور جیولانگ میں کھیلے جائیں گے۔

ابتدائی طور سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 6 ٹیمیں راؤنڈ ون کھیلیں گی، جن میں سے 4 ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 24 اکتوبر کو سپر 12 مرحلے سے ہوگا جہاں پہلا میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سپر 12 مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے  اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو الگ الگ گروپ میں رکھا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ونڈیز (ویسٹ انڈیز) اور 2 کوالیفائر شامل ہوں گے جبکہ گروپ بی میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ہوں گے۔

2018 کا ٹی ٹوئنٹی ورکپ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے 25 اکتوبر 2020 کو نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کی بات کی جائے تو قومی ٹیم 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلنے کے بعد 29 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم سے دوسرا میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019 کا حتمی شیڈول جاری، فائنل 14جولائی کو ہو گا

31 اکتوبر کو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا، 3 نومبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھا جبکہ 6 نومبر کو کوالیفائٹر ٹیم سے راؤنڈ مرحلے کا آخری میچ کھیلے گی۔

مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ اول میں کھیلا کائے گا۔

ایونٹ کا فائنل اتوار 15 نومبر 2020 کو دنیا کے سب سے بڑے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔