The Dawn News - Pakistan - Punjab

عمران خان کی نااہلی درخواست: 'لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے'
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر ریمارکس دیئے ہیں کہ اس بات کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے کہ لارجر بینچ بنانا ہے یا نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے لائیرز فاونڈیشن کی دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت سے کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متفرق درخواست کو اصل کیس کے ساتھ مارچ میں سنیں گے، جس پر درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس پر لارجر بینچ بننا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نااہلی: 'آئندہ ایسی درخواست دائر کی تو جرمانہ کریں گے'

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ اس بات کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے کہ لارجر بینچ بنانا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ لائیرز فاؤنڈیشن کی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا تھا کہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جبکہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، انہوں نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی: درخواست پر آئندہ ہفتے سے سماعت کا آغاز

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل قرار دے اور اس کے ساتھ یہ استدعا بھی کی گئی کہ عدالت عمران خان کے خلاف 124 اے کے تحت کارروائی کا حکم بھی جاری کرے۔

خیال رہے کہ 21 جنوری 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ آئندہ ایسی درخواست کی گئی تو جرمانہ کریں گے۔

مذکورہ درخواست حافظ احتشام کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے جولائی 2018 کے انتخابات سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔