The Dawn News - Pakistan - Balochistan

حکومت کا شدت پسندی ترک کرنے والوں کی مالی معاونت کا اعلان
صوبائی حکومت ہتھیار ڈال کر شدت پسندی ترک کر کے ملکی ترقی کا حصہ بننے والے افراد کو بلوچستان امن پیکج کے تحت مالی مدد سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔

جمعرات کو سوئی کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں معاوضے کی تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر آف ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے افراد کی بڑی تعداد نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا لیے ہیں۔

تقریب میں ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پیکج کے تحت 132 سابق شدت کمانڈرز اور ان کے ماتحت افراد میں معاوضے کی رقم تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر بزئی، محمد جان بگٹی، شاہ مراد بگٹی، میرا جمال خان کالپر، وڈیرہ غلام نبی بگٹی اور سینئر سول منسٹری آفیشلز بھی موجود تھے۔

یہ خبر ڈان اخبار میں یکم فروری 2019 کو شائع ہوئی