The Dawn News - Tech

فیس بک نے ایران سمیت کئی ممالک سے غیرمصدقہ اکاوئنٹس معطل کردیئے
فیس بک نے ایران سے چلائے جانے والے 783 اکاؤنٹس سمیت دیگر ممالک میں بنائے گئے کئی غیر مصدقہ اور جعلی اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

فیس بک کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ایران سے متعلق 783 پیجز، اکاؤنٹس اور گروپس کو اس لیے معطل کردیا گیا ہے کیونکہ وہ ‘جعلی انداز میں’ چلائے جارہے تھے۔

دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیرمصدقہ اکاؤنٹس کو سیاست اور انتخابات میں مداخلت کے لیے چلایا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک نے حالیہ چند ماہ کے دوران میانمار، بنگلہ دیش اور روس میں چلائے جانے والے اس طرح کے کئی گروپس کو معطل کردیا تھا۔

دوسری جانب ٹویٹر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران، وینزویلا اور روس میں محدود پیمانے میں اس طرح کی سرگرمیاں پکڑی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک سے دوری صارفین کو خوش باش بنائے، تحقیق

ان اکاؤنٹس کے حوالے سے ٹویٹر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں 2018 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل اس طرح کے مشکوک اکاؤنٹس کو معطل کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک اور سوشل میڈیا کا ایک اور پلیٹ فارم انسٹاگرام میں افغانستان، جرمنی، بھارت، سعودی عرب اور امریکا سمیت درجنوں ممالک میں اپنی شناخت چھپا کر دوسرے ناموں سے اکاؤنٹس چلائے جاتے ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس اشتہارات کی مد میں تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر خرچ کرتے ہیں جس کی ادائیگی  امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، کینڈین ڈالر اور یورو میں کی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سروس میں مشکوک سرگرمیوں کی نشان دہی اور معلومات کی فراہمی میں ٹویٹر نے تعاون کیا اور اسی طرح ٹیکنالوجی کی دیگر کمپنیاں بھی تعاون کررہی ہیں جس سے صارفین کے لیے پیدا ہونے والے خطرات سمیت کئی مشکوک سرگرمیوں کو روکا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:فیس بک کا زیادہ استعمال نوجوانوں کے لیے خطرناک

فیس بک نے معطل کیے گئے تازہ اکاؤنٹس کے حوالے سے کہا کہ مختلف ممالک میں روایتی انداز میں خود کو مقامی ظاہر کرنے والے اکثر جعلی اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں اور تازہ واقعات کی خبریں بھی دیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خبروں میں ایران کے سرکاری میڈیا سے جنگ زدہ ممالک شام اور یمن سے متعلق جاری ہونے والی خبریں بھی شامل ہیں۔

فیس بک کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس جن دیگر ممالک سے متعلق ہیں ان میں افغانستان، البانیا، الجیریا، بحرین، مصر، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، لیبیا، میکسیکو، مراکش، پاکستان، قطر، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سوڈان، شام، امریکا اور یمن کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔