The Dawn News - World - America Europe

پیرس کی عمارت میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پرتعیش علاقے کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور فائر فائٹرز سمیت 28 افراد زخمی ہو گئے۔

جنوب مغربی پیرس کے 16ویں ڈسٹرکٹ کی آٹھ منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ گزشتہ چند سالوں میں پیرس میں آتشزدگی کا سب سے خطرناک واقعہ ہے۔

آگ عمارت کی بالائی منزلوں پر لگی جس پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔ فائر فائٹرز نے انتہائی کوششوں کے بعد دھویں کے بادلوں اور شدید آگ میں پھنسے ڈرے سہمے رہائشیوں کو عمارت سے نکالا۔

مزید پڑھیں: امریکا: ’کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ سے 1000 سے زائد افراد لاپتہ‘

حادثے میں 6 فائر فائٹرز سمیت 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پیرس کے پراسیکیوٹر نے منگل کی صبح جائے وقوعہ پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبے پر گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس وقت وہ ہماری تحویل میں ہیں۔

خاتون کے خلاف املاک کو آگ لگانے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

فائر فائٹرز عمارت میں پھنسے افراد کو سیڑھی کے ذریعے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

فائر سروس کے ترجمان کیپٹن کلیمنٹ کوگنون نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی(اے ایف پی) سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ فائر فائٹرز آگ کی شدت کے سبب 8منزلہ عمارت کی بالائی منزل تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ عمارت کے چند رہائشیوں نے آگ اور دھویں سے بچنے کے لیے قریبی عمارتوں کی چھت پر چھلانگ لگا دی۔
یہ علاقہ پیرس کے پوش علاقوں میں تصور کیا جاتا ہے جہاں فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کا فٹبال اسٹیڈیم بھی واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس کلرک کی ’خودکشی‘

کیپٹن کوگنون نے بتایا کہ ہمیں آگ سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگانے والے تقریباً ایک درجن سے زائد افراد کو ریسکیو کرنا پڑا اور اب تک عمارت سے کل 50 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

متاثرہ علارت سے منسلک دو عمارتوں کو بھی حفاظت کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا ہے اور مقامی آفیشلز گھروں کو لوٹنے سے قاصر افراد کے لیے رہائش کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔

آگ کی شدت کے پیش نظر پولیس نے اطراف کی متعدد گلیوں کا محاصرہ کر کے عمارت کی جانب جانے کے راستے بند کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پیرس میں گیس دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے تھے۔