The Dawn News - Pakistan - Punjab

راولپنڈی: ہسپتال کی ایمبولینسز وی آئی پی ڈیوٹیز میں استعمال ہونے کا انکشاف
راولپنڈی: بے نظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ) کی زندگی بچانے کے جدید آلات سے لیس 4 ایمبولینسز وی آئی پی ڈیوٹیز میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ برس ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی منتقلی کے لیے 4 جدید زندگی بچانے والی ایمبولینسز خریدیں تھیں جنہیں بعد میں وی آئی پی ڈیوٹیز کے لیے مختص کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایمبولینسز وزیراعظم اور صدر کے ایئرپورٹ جانے کے قافلے کا حصہ ہیں۔

اس ضمن میں بی بی ایچ کے ایک سینئر ڈاکٹر نے ڈان کو بتایا کہ ایمبولینسز وینٹی لیٹر اور زندگی بچانے والے دیگر آلات سے لیس ہیں جن کی ضرورت تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی منتقلی کے لیے ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو ہسپتال منصوبے کا 24 کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ غائب

ان کا کہنا تھا کہ ان ایمبولینسز کا مقصد تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کو ایم آر آئی ٹیسٹ کے لیے دوسرے ہسپتال پہنچانا یا دوسرے ہسپتال منتقل کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب یہ ایمبولینسز وی آئی ڈیوٹیز میں استعمال ہورہی ہیں اور نازک صورتحال میں موجود مریضوں کی منتقلی کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو امدادی سروس ریسکیو 1122 کو کال کرنی پڑتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمبولینسز کی خریداری پر 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی جو سب ضائع ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہسپتال کی پارکنگ میں جدید ایمبولینسز کی موجودگی کے باوجود مریضوں کو ایم آر آئی ٹیسٹ کے لیے ہولی فیملی ہسپتال پہنچانے کی خاطر ان کے ساتھ آنے والے افراد کو  ایمبولینسز کا بندوبست کرنے کا کہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ہسپتال اور کتنی جانیں لیں گے؟

اس سلسلے میں بی بی ایچ ہسپتال کے ایک اور سینئر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی پارکنگ میں جدید ایمبولینسز اس لیے کھڑی ہیں کیوں کہ ان کی رجسٹریشن کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا، اس کے لیے گاڑیوں کا معائنہ ہونا باقی ہے جس کے بعد انہیں مریضوں کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق یا انکار کرنے سے گریز کیا کہ مذکورہ ایمبولینسز وی آئی پی ڈیوٹیز میں استعمال ہورہی ہیں۔

دوسری جانب ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کا نازک حالت میں حاملہ خواتین کو کمیٹی چوک پر موجود فلٹر کلینک سے بی بی ایچ منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پر مسافروں کو نظر انداز کرکے وی آئی پیز کیلئے ’ایئر سفاری‘ کا الزام

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمبولینس کو ریسکیو 1122 کو دے دیا گیا تھا لیکن ان ایمبولینسز کو اس لیے نہیں دیا گیا کہ یہ نازک حالت میں موجود مریضوں کے لیے خصوصی طور پر حکومتِ پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت خریدی گئی تھیں۔