The Dawn News - World - India

نئی دہلی: ہوٹل میں آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک
بھارت کے شہر نئی دہلی کے گنجان آباد وسطی علاقے میں قائم آرپٹ ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی تصاویر میں ہوٹل کی بالائی منزل کو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں دیکھا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام سنیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ہسپتال حکام سے تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 17 ہے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے‘۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون اور ایک بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے کود کر اپنی جان بچانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔

دہلی کے فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر جی سی مشرا کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ہے اور آپریشن کے دوران 35 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ایک اور فائر آفیسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہوٹل کے کوریڈور میں میں لکڑی کے پینل لگے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

گزشتہ رات لگنے والی آگ پر صبح سویرے 25 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں حفاظتی اقدامات کی ناقص صورتحال کے پیش نظر اکثر آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر 2018 کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

2017 میں بھی ممبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔