The Dawn News - Pakistan - Sindh

سندھ ہائیکورٹ نے آئیڈیاز 2020 کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2020 کو منعقد کرنے کا کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو رائج قوانین کے تحت نیا ٹیندڑ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور آغا فیصل پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ریمارکس دیئے کہ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کا تقریب کے منتظمین بدر ایکسپو سلوشنز کو نیلامی کے قانونی طریقہ کار کے بغیر کنٹریکٹ دینے کا عمل ختم ہونا چاہیے۔

بینچ کا کہنا تھا کہ وزارت دفاعی پیداوار اور ڈیپو کو آئیڈیاز 2020 اور اس طرح کے کسی بھی مستقبل کی تقاریب کے لیے ٹینڈر کا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری آرڈیننس (پی پی آر او) 2002 اور پبلک پروکیورمنٹ رولز (پی پی آر) 2004 کے تحت آغاز کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آئیڈیاز میں کلچر شو اور اسپورٹس فیسٹیول بھی شامل

یہ احکامات ایونٹ سلوشنز کی حمیرہ عمران کی جانب سے ان کے سینئر وکیل میاں رضا ربانی کی درخواست پر سامنے آئے۔

ہمیرہ عمران نے اپنی درخواست میں آئیڈیاز 2016 ،2018 اور 2020 کے کنٹریکٹ کو پی پی آر او اور پی پی آر کی ضروریات پوری کیے بغیر دینے پر چیلنج کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنی درخواست میں وزارت دفاعی پیداوار، ڈیپو، بدر ایکسپو سلوشنز اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کو فریق بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ کو قانون کے مطابق ٹینڈر اور نیلامی کے مرحلے کے بغیر دیا گیا جبکہ اس سے قبل کنٹریکٹ کو متعلقہ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے، صدر مملکت

مدعا علیہ کے وکیل محمد علی تالپور نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں کیونکہ درخواست گزار سے جڑے لوگ مبینہ طور پر بھروسے کے قابل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل لیاقت شیخ نے بھی عدالت میں ایڈووکیٹ تالپور کے موقف کی تائید کی تھی۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 13 فروری 2019 کو شائع ہوئی