The Dawn News - Pakistan - Islamabad

قومی اسمبلی کی مزید 6 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا انتخاب
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، اطلاعات و نشریات اور داخلہ سمیت مزید 6 کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب ان کیمرہ اجلاس میں کیا گیا جہاں حکمراں جماعت کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن کو بھی منتخب کیا گیا۔

چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ الیکشن کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے میڈیا کو اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی مزید قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے انتخاب کا عمل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے راجا خرم نواز کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں جاوید لطیف کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی 11 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب

حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے حصے میں ایک اور سربراہی آئی جس کے مطابق کراچی میں منتخب ہونے والے محمد نجیب ہارون قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے رکن اسمبلی آغا حسن بلوچ کو قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رکن اسمبلی خالد حسین مگسی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

اس موقع پر نومنتخب چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کی جانب سے سب اراکین کو ساتھ لے کر ملک کے وسیع تر مفاد میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز 11 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو منتخب کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے فارمولے پر حکومت اور اپوزیشن رضامند

6 کمیٹیوں کی صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس آئی جبکہ اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 3 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 2 کمیٹیوں کی سربراہی ملی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مجاہد علی کو قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور، منزہ حسن کو قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی، فیض اللہ کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور قائمہ کمیٹی برائے معاشی امور، امجد علی خان کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع، ملک محمد عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے حکومتی ضمانت اور رانا محمد قاسم کو قائمہ کمیٹی برائے ضابطہ اور مراعات کا سربراہ منتخب کیا گیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی پبلک اکاوٌنٹس کمیٹی کی سربراہی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو دیے جانے پر پی ٹی آئی کے اراکین اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے شہباز شریف کو عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔