The Dawn News - World - Africa

نائیجیریا:صدر کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ، خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق
نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین سمیت کم ازکم 15 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ 16 فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صدر بوہاری کی جانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی تھی جہاں ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد جاری انتخابی مہم کے دوران ہونے  والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری اپنی صدارت کو مزید چارسال طول دینے اور دوسری مدت کے لیے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نائیجیریا: دہشت گرد حملے میں 17 افراد جاں بحق

پورٹ ہیرکورٹ ٹیچنگ ہسپتال یونیورسٹی کے ترجمان کیم ڈینئل الیبیگا کا کہنا تھا کہ ‘ہسپتال میں 15 لاشیں لائی گئی تھیں جن میں سے 3 مرد اور دیگر خواتین تھیں’۔

جاں بحق افراد میں 12 خواتین شامل تھیں—فوٹو:اے ایف پی

کیم ڈینئل الیبیگا نے کہا کہ 12 زخمی بھی ہسپتال لائے گئے تھے جن میں سے 9 افراد تاحال ہسپتال میں داخل ہیں اور ‘ان کی حالت بہتری جانب گامزن ہے’۔

قبل ازیں پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ محمد بوہاری کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘کئی’ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کے مطابق ریلی میں بھگدڑ اس وقت مچی جب اڈوکیے امیسیکاما اسٹیڈیم میں جلسہ ختم ہوتے ہی شہریوں نے واپسی کے لیے اس راستے کو چنا جو بند تھا۔

ایک صحافی ایگوفے یافوگبورہی کا کہنا تھا کہ ‘جو افراد پچھلے صفوں میں تھے ان کی جانب سے دھکے دے گئے جس کا دباؤ اگلی صفوں میں کھڑے لوگوں پر پڑا جس کے نتیجے میں چند افراد گر گئے اور انہیں روند دیا گیا’۔

مزید پڑھیں:نائیجیریا: دو خود کش دھماکوں میں 31 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد اسٹیڈیم میں ہر طرف خون اور خون آلود کپڑے اور دیگر اشیا بکھری پڑی تھی۔

پولیس ترجمان نیمادی اومانی کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ‘ہم اس طرح کے اجتماعات میں ہجوم کو قابو کرنے کے لیے بہتر اقدامات کررہے ہیں’۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے ریاست طرابہ میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

صدر محمد بوہاری کی جماعت آل پروگریسو کانگریس کی جانب سے ہی 21 جنوری کو شہر میدوگوری میں ایک جلسہ کیا جارہا جہاں بوہاری بھی دورے پر تھی تو اسٹیج گرنے کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے نائیجیریا میں 16 فروری کو حکمراں جماعت آل پروگریسیو کانگریس اور اپوزیشن کی مرکزی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا جبکہ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی بھی پائی جاتی ہے۔

ریاست ڈیلٹا کے شہر واری میں 10 فروری کو مسلح تصادم میں حکمراں جماعت کے 5 کارکنوں کو گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔