The Dawn News - Sport - Cricket

’پی ایس ایل 2019 سے 2 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے‘
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں بورڈ کو 2 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'ری پلے' میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 'میں جب پی سی بی کا چیئرمین بنا تو اس وقت مجھے بتایا گیا تھا کہ پی ایس ایل کا ایک پروجیکٹ ہے جو تعطل کا شکار ہے اور بورڈ کے پاس مہارت نہ ہونے کی وجہ سے اسے منعقد کروانا ممکن نہیں ہے۔'

نجم سیٹھی نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی بورڈ کو مالی نقصان کے پیش نظر پی ایس ایل منعقد کروانے کا خطرہ مول لینے سے ہچکچا رہے تھے۔

سابق چیئرمین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پر پاکستان کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا اور بورڈ سے اس کے لیے فنڈز کے اجرا کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے بورڈ کو یقین دلایا تھا کہ پی ایس ایل کی آمدن میدان سے نہیں بلکہ ٹی وی نشریات سے زیادہ آنے کے امکانات ہیں‘۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بورڈ کو 30 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا جبکہ دوسرے سیزن میں یہ نفع بڑھتے ہوئے 50 کروڑ تک پہنچ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی یہ لیگ وقت کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ بن گئی اور تیسرے سیزن میں لاہور اور کراچی میں ایک، ایک میچز منعقد کرنے کے بعد بورڈ کو 100 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔

سابق چیئرمین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل سے پی سی بی کو 200 کروڑ روپے کا فائدہ متوقع ہے۔

نجم سیٹھی نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز منعقد کروانے سے متعلق کہا کہ اس سیزن میں پاکستان میں 8 نہیں بلکہ 12 میچز منعقد کیے جانے چاہیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان کو بھی 4 میچز کی میزبانی ملنی چاہیے تھی کیونکہ وہاں اسٹیڈیم پی ایس ایل میچز کی میزبانی کے لیے بالکل تیار ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں پی سی بی نے لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں بورڈ نے میچز دیکھنے کی دعوت نہیں دی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت لاہور میں ہی ہیں لیکن ان کا دل متحدہ عرب امارات میں ہے۔