The Dawn News - Pakistan - Punjab

پنجاب میں 2 سال بعد نیا پولیو کیس سامنے آگیا
لاہور: صوبہ پنجاب میں 2 جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 7 سال بعد پولیو کا ایک تازہ کیس سامنے آگیا۔

یہ کیس لاہور کے علاقے شالامار ٹاؤن میں سامنے آیا جہاں پولیو وائرس نے 8 ماہ کے بچے یاشف کو متاثر کیا، جس کے بارے میں یہ بتایا گیا کہ اسے پیدائش کے بعد پولیو ویکسین دی گئی تھی۔

اس حولے سے محکمہ صحت کے حکام  نے تصدیق کی کہ بچے کے دائیں پاؤں میں فالج کی تشخیص کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: باجوڑ میں 2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسے سے قبل جنوری 2017 میں ضلع لودھراں میں ایک کیس سامنے آیا تھا جہاں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص کی گئی تھی۔

پنجاب کے دارالحکومت میں نئے کیس کے سامنے آنے سے صوبائی صحت حکام کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جن پر پہلے ہی حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے الزامات عائد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو ویکسین پینے اور نشان زدہ انگلیوں والے بچوں کی تعداد میں واضح فرق کا انکشاف

حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ سال 29 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں کو جنوری 2017 کو مختلف شہروں سے اکٹھا کیا گیا تھا جن میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی تھی۔

جن شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا اس میں 4 مثبت نتائج لاہور، 2 راولپنڈی، ایک فیصل آباد میں سامنے آئے تھے۔

محکمہ صحت کے حکام نے مزید بتایا کہ  چند روز قبل فیصل آباد میں بھی 2 سال کے بعد پولیو وائرس کا کیس سامنے آیا تھا۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 15 فروری 2019 کو شائع ہوئی