The Dawn News - World

سابق امریکی پادری جنسی جرائم ثابت ہونے پر برطرف
ویٹی کن سٹی: سابق امریکی پادری تھیوڈور مک کارک سے بچوں اور بڑوں کے ساتھ جنسی جرائم ثابت ہونے پر رومن کیتھولک پادری ہونے کا عہدہ لے لیا گیا۔

ویٹی کن کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس نے فیصلہ کیا ہے کہ مک کارک جو واشنگٹن کے 2001 سے 2006 کے دوران پادریوں کے سربراہ کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے، کے خلاف یہ فیصلہ حتمی ہے۔

ویٹیکن کے بیان میں کہا گیا کہ مک کارک کے جرائم زیادہ خطرناک تھے کیونکہ ان کے پاس اختیارات بھی تھے۔

واضح رہے کہ مک کارک ایک صدی کے دوران پہلے رومن کیتھولک ہیں جنہوں نے پادری ہونے کا عہدہ کھویا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب چرچ میں دہائیوں پرانا جنسی تشدد کا بحران جاری ہے جس کی وجہ سے کئی پادریوں پر الزامات سامنے آئے ہیں۔

ان احکامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوپ فرانسس نے اشارہ دیا ہے کہ اعلیٰ عہدہ رکھنے والے افراد کا بھی احتساب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ویٹی کن میں 80 فیصد پادری ہم جنس پرست؟

یہ فیصلہ ویٹی کن کونگریگیشن فور دی ڈاکٹرائن آف دی فیتھ کی جانب سے 3 روز قبل لیا گیا تھا جس کا اعلان ویٹیکن کے اجلاس جس کے بعد کیا گیا، اس اجلاس میں عالمی سطح پر جنسی زیادتیوں کے حوالے سے آئے بحران پر بحث کی گئی تھی۔

ان کا عہدہ لیے جانے کا مطلب ہے کہ وہ خود کو آئندہ کے لیے پادری نہیں کہلوا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ مک کارک پر ایک امریکی شخص نے الزام لگایا تھا کہ 50 سال قبل وہ جب بچے تھے اور مک کارک نے ان کے جسم کے مخصوص حصے کو انتہائی نامناسب انداز سے چھوا تھا۔

اس کے علاوہ مختلف راہبوں، سابق راہبوں نے بھی مک کارک کے خلاف الزامات لگائے کہ جب وہ پادری بننے کے لیے تعلیم حاصل کر رہے تھے تو مک کارک نے اپنے اختیارات کا استعمال کرکے انہیں اپنے ساتھ سونے پر مجبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ مک کارک نے ان الزامات پر عوامی سطح پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 17 فروری 2019 کو شائع ہوئی