The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل: لاہور قلندرز بریتھ ویٹ کے بعد ایک اور کھلاڑی سے محروم
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پہلی ہی فتح کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ٹیم کے کپتان محمد حفیظ انجری کے سبب چند میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ہفتے کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران محمد حفیظ کی گیند پر کولن انگرام نے انہی کی جانب تیز شاٹ کھیلا اور کیچ پکڑنے کی ناکام کوشش میں وہ انگلی زخمی کرا بیٹھے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کا پہلی فتح کے بعد ڈی ویلیئرز کے لیے سرپرائز

حفیظ کو فوری طور پر میدان سے باہر لے جا کر معائنہ کیا گیا اور قلندرز کی میچ میں 22رنز سے فتح کے بعد انہیں فوری طور پر ایکسرے اور اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے بعد ڈاکٹرز نے حفیظ کو چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ ان کی انجری کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں دستیاب ہو گی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے محمد حفیظ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز: پی ایس ایل میں سب سے پیچھے لیکن ایک بات میں سب سے آگے

ٹیم منیجر ثمین رانا نے کہا کہ محمد حفیظ کو آج آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ یہ لیگ کے دوران قلندرز کو دوسرا دھچکا لگا ہے کہ جہاں اس سے قبل ان کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ اپنی قومی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔