The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل سے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہتر ہوئی ہے، وقار یونس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وقاریونس نے کہا ہے کہ لیگ نے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو بہتر کیا ہے اور مسلسل نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

وقاریونس کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں اگر آپ مختصر طرز کو دیکھیں تو محسوس ہوگا کہ اس میں اہم بہتری آئی ہے جس کی بنیادی وجہ پی ایس ایل ہے’۔

پی ایس ایل کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل نے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ دیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کو عروج پر پہنچایا’۔

خیال رہے کہ وقار یونس پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے تاہم 2016 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پی ایس ایل کے ہرسیزن میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی  چند اچھے کھلاڑی ملے ہیں’۔

مزید پڑھیں:اسمتھ، پی ایس ایل میں ڈی ولیئرز جیسے مزید بڑے نام دیکھنے کے خواہاں

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سب سے بڑی مثال ہیں جو ایک اسٹار ہیں اور پی ایس ایل میں میچور ہوئے ہیں اور میں ان سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

وقاریونس نے کہا کہ ‘پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کی دریافت کے بعد ان کی تربیت کے لیے پی سی بی کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے اور لیگ سے انڈر 19 کھلاڑی ابھر کر آرہے ہیں’۔

پی ایس ایل سے ابھرنے والے نئے کھلاڑیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘یہ نئے کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہے، فرنچائزوں نے انہیں موقع دیا اور فرنچائز جیتنا چاہتی ہیں لیکن وہ کھلاڑیوں کی تربیت بھی کرتی ہیں جس کے بعد پی سی بی باری آتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فرسٹ کلاس کرکٹ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے تاہم پی ایس ایل کو کامیابی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو نظر آرہا ہے وہ اچھا ہے، اچھا محسوس ہورہا ہے اور نتیجہ بھی اچھا مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے،نعیم الحق کا دعویٰ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ‘ہماری زیادہ توجہ پی ایس ایل پر ہے اور ہمیں اسی طرح فرسٹ کلاس پر بھی توجہ دینی ہے، مجھے سننے کو مل رہا ہے کہ تبدیلیاں آرہی ہیں، اسپانسرز ریجن کے ساتھ مل رہے ہیں اس لیے ہوسکتا ہے اگلے چند برسوں میں ہمیں کچھ تبدیلیاں نظر آئیں اور ہم پی ایس ایل کی طرح ٹیسٹ کے لیے بھی کھلاڑی متعارف کروانا شروع کریں گے’۔

کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے عظیم باؤلر نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ پی ایس ایل جب پاکستان میں ہوگی تو یہ دنیا کی صف اول کی لیگ بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت یہ تین سرفہرست لیگز میں شامل ہے، آئی پی ایل پہلے نمبر پر ہے اس میں کوئی شک نہیں تاہم پی ایس ایل بڑی اور بہتر ہورہی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو مکمل طور پر پاکستان میں کروا دیا جائے’۔

وقاریونس نے کہا کہ ‘جب ایک مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں ہوئی تو یہ سب سے بڑی لیگ بن جائے گی، اس مرتبہ پاکستان میں 8 میچ ہوں گے، اگلے سال ہوسکتا ہے آدھے میچز پاکستان میں ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں اور اگلے تین برسوں میں پاکستان میں مکمل لیگ ہوگی’۔