The Dawn News - World - India

بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے تباہ
بنگلور: بھارت میں فضائی کرتب کے لیے ہونے والے ایئر شو کے آغاز سے قبل ہی بھارتی فضائیہ کی سُریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ ’ایئرو انڈیا شو 2019‘ نامی ایئر شو کے لیے کی جانے والی ریہرسل کے دوران پیش آیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق دونوں طیاروں کو بنگلور میں یِلہانکا ایئربیس پر حادثہ پیش آیا جس کے بعد گہرا سیاہ دھواں فضا میں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

واضح رہے کہ بھارت کے شہر بنگلور میں ایرو انڈیا 2019 نامی فضائی کرتب کا مظاہرہ 20 سے 24 فروری تک کیا جائے گا جس میں نہ صرف جیٹ طیارے بلکہ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے۔

مذکورہ ایئر شو کا آغاز 1996 میں کیا گیا تھا اور آخری شو فروری 2017 میں منعقد ہوا تھا، ایئر شو کا آغاز فلائی پاسٹ سے کیا جاتا ہے جس میں غیر ملکی سفرا اور اہم تاجر و کاروباری حضرات شرکت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 28 جنوری کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ اتر پردیش میں گر کر تباہ ہوا تھا اور اس واقعہ میں بھی پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان: 5 سال میں 20 جنگی طیارے تباہ

اس سے قبل 27 جون 2018 کو ایک طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

اسی طرح 5 جون 2018 کو بھی انڈین ایئر فورس ایک کا جنگی طیارہ ریاست گجرات میں ضلع موندرا میں گر کر تباہ جبکہ واقعے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔