The Dawn News - Pakistan - Sindh

بھارت نے پاکستان سے سیمنٹ کی خریداری روک دی
کراچی: بھارتی درآمدکنندگان نے پاکستانی برآمد کنندگان سے بھارت جانے والے کنٹینرز کو مختلف مصنوعات پر 200 فیصد ٹیکس لگنے اور پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر واپس بلانے کا کہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیمنٹ برآمد کنندہ جنہوں نے اپنے نام نہ ظاہر کرنے کی گزارش کی، کا کہنا تھا کہ ’ہماری صنعت کو بھارتی خریداروں کی جانب سے کنٹینرز واپس بلانے کے پیغامات ملے ہیں جس کے بعد چند برآمد کنندگان نے شپمنٹ واپس بلانے کا آغاز کردیا ہے‘۔

برآمد کنندگان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ سے بھرے 600 سے 800 کنٹینر کراچی پورٹ، گہرے سمندر، کولمبو اور دبئی میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیلاب سے تباہ ہونے والے کیرالا کی بحالی کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے جانے کے بعد سیمنٹ کی برآمد میں مزید اضافہ ہونا تھا جس کی وجہ سے قیمتوں اور مانگ میں اضافہ ہوا تھا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’پلوامہ حملے کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی اور ہماری برآمد بھارت میں اگلی حکومت کے آنے تک خطرے کا شکار ہوگئی ہے‘،

ان کے مطابق پاکستان بھارت کو سالانہ 7 سے 8 کروڑ ڈالر کی سیمنٹ بر آمد کرتا ہے۔

برآمد کنندگان کا کہنا تھا کہ 75 فیصد پاکستانی سیمنٹ کی بھارت بر آمد واہگہ بارڈر کے ذریعے ہوتی ہے جبکہ دیگر سمندری راستے سے کی جاتی ہے، رواں مالی سال کے جولائی سے جنوری کے مہینے کے دوران بھارت کو بر آمدات 6 لاکھ 48 ہزار 108 ٹن رہی جبکہ مالی سال 18-2017 کے درمیان یہ تعداد 10 لاکھ 21 ہزار 200 ٹن تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات کا آغاز 2008-2007 میں 7 لاکھ 86 ہزار 672 ٹن سے ہوا تھا اور اس کے بعد سے اس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’رواں سال ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے‘

پاکستان کی جانب سے بھارت کو سب سے زیادہ برآمدات 2016 سے 2017 کے درمیان سامنے آئی تھیں جس میں 10 لاکھ 25 ہزار 300 ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی تھی۔

شجر کیپیٹل (ایس سی) کے مطابق دونوں ممالک میں تجارتی توازن ایک ارب 36 کروڑ ڈالر ہے جو بھارت کے ہی حق میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے جوابی رد عمل دیا (ڈیوٹی میں اضافے کی شکل میں) تو اس سے بھارت کا ہی نقصان ہوگا۔

مالی سال 2018 میں پاکستان کی بھارت کو بر آمدات تقریباً 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی جبکہ درآمدات ایک ارب 80 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 6 سے زائد کمپنیاں بھارت کو سیمنٹ برآمد کرتی ہیں جن میں سب سے زیادہ حصہ ڈی جی خان سیمنٹ اور میپل لیف سیمنٹ کا ہے کیونکہ ان کی سڑکوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کم ہے۔