The Dawn News - Life & Style

پیدائش اور ولدیت کے حوالے سے متنازع رہنے والا فیشن ڈیزائنر چل بسا
فیشن کی دنیا میں نت نئے ملبوسات متعارف کرانے اور اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے شہرت رکھنے والے جرمنی کے فیشن ڈیزائنر کارل لاگر فیلڈ 85 سال کی عمر میں چل بسے۔

کارل لاگر فیلڈ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور پچھلے چند ماہ میں ہونے والے دنیا کے بڑے فیشن میلوں میں ان کی کمی محسوس کی گئی۔

صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ میلان، پیرس، نیویارک اور لندن فیشن ویک میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

کارل لاگر کا تعلق جرمنی سے تھا اور انہوں نے انتہائی کم عمری میں اپنے آبائی ملک کے بجائے پڑوسی ملک فرانس سے کییریئر کا آغاز کیا۔

کارل لاگر فیلڈ 20 سال سے پہلے ہی پیرس منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے 1950 کے بعد فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کا آغاز کیا اور جلد ہی اس شعبے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

کارل لاگر فیلڈ خود ماڈلز کے ساتھ واک بھی کرتے تھے—فائل فوٹو: ای پی اے

کارل لاگر فیلڈ نے 1983 میں معروف اٹالین فیشن ہاؤس ’چینل‘ کے ساتھ کام کا آغاز کیا اور وہ مرتے دم تک اس سے منسلک رہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق کارل لاگر فیلڈ پیرس میں چل بسے اور ان کی موت پر فیشن کی نامور شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

کارل لاگر فیلڈ ’چینل‘ کے کریئیٹو ڈائریکٹر تھے اور انہوں نے اس فیشن کے ’آؤٹ کوٹور‘ (Haute Couture) سمیت دیگر برانڈز تیار کیے۔

ان کے ملبوسات برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی ماڈلز نے پیش کیے—فائل فوٹو: اے پی

یہ برانڈ اس فیشن ہاؤس کا سب سے معروف برانڈ ہے۔

کارل لاگر فیلڈ معروف سویڈش فیشن ہاؤس (ایچ ایڈ ایم) کے ساتھ مل کر کئی دیگر برانڈز بھی متعارف کرائے۔

کارل لاگر فیلڈ نے اٹلی کے لیدر فیشن ہاؤس ’فینڈی‘ کے ساتھ بھی کام کیا اور نت نئی ملبوسات متعارف کرائیں۔

انہیں اپنے منفرد اسٹائل اور شخصیت کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔

لیڈی ڈیانا بھی ان کی ملبوسات کی مداح تھیں—فائل فوٹو: اے پی

کارل لاگر فیلڈ ہمیشہ سیاہ چشمے، گہری رنگت کے کپڑوں، سفید بالوں اور بالوں میں پونی ٹیل سجائے ہوئے نظر آتے تھے اور اسی وجہ سے انہیں منفرد شہرت بھی حاصل تھی۔

کارل لاگر فیلڈ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ بھی آئے، انہیں سب سے زیادہ تنقید اپنی عمر اور والدین کے حوالے غلط معلومات فراہم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

کارل لاگر فیلڈ 1935 میں جرمنی میں پیدا ہوئے، تاہم ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی عمر کم بتائی اور وہ خود کو جوان رکھنے کی غرض سے اپنی عمر ہمیشہ کم بتاتے رہے۔

کارل لاگر فیلڈ نے دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کرائے—فوٹو: ای پی اے

تاہم کڑی تنقید کے بعد ڈیڑھ دہائی قبل انہوں نے تسلیم کیا تھاکہ وہ 1935 میں پیدا ہوئے۔

اسی طرح ان پر والدین کے حوالے سے بھی غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام لگتا رہا۔

کارل لاگر فیلڈ اپنے والدین کا تعلق سویڈن سے بتاتے تھے، تاہم بعد ازاں یہ ثابت ہوا کہ ان کے والدین کا تعلق جرمنی سے تھا اور وہ کبھی بھی سویڈن نہیں گئے تھے۔

کارل لاگر فیلڈ کے دادا سیاست میں متحرک رہنے سمیت دودھ کا کاروبار کرتے تھے اور ان کے والد کو بھی یہی کام ورثے میں ملا۔

کارل لاگر فیلڈ اپنی والدہ کے حوالے سے بھی غلط معلومات فراہم کرتے تھے، تاہم بعد ازاں یہ ثابت ہوا کہ ان کی والدہ شادی سے قبل شادی کے کچھ عرصے بعد تک خواتین کی انڈر گارمنٹس کی فروخت کا کام کرتی تھیں۔

وہ ہمیشہ سیاہ چشمے، گہری رنگت کے کپڑوں اور بالوں میں پونی ٹیل پہنے نظر آتے تھے—فائل فوٹو: اے پی