The Dawn News - Pakistan - Islamabad

شہباز شریف کا نام سفری پابندی سے متعلق فہرست میں شامل
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ٹریول بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر شہباز شریف کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے سمری بھی ارسال کردی گئی ہے اور احتساب کے قومی ادارے 'نیب' نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کہا ہے۔

مزید پڑھیں: صحت کے مسائل کے باعث شہباز شریف 'ہوادار کمرے' میں منتقل

واضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے دائر 3 ریفرنسز میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

شہباز شریف، جو اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں، انہوں نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز کیسز میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال

دوسری جانب موجودہ صورتحال کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا کہ شہباز شریف بدھ (آج) اسلام آباد نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں کمر میں درد ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تاہم ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی کا پارلیمانی امور گروپ بدھ کو ہی اپوزشین نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔

یہ خبر 20 فروری 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی