The Dawn News - World - India

بھارتی فوج کے قافلے پر برفانی تودہ گرنے سے فوجی ہلاک، متعدد لاپتہ
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بھارتی فوجیوں کے کیمپ پر برفانی تودا گرگیا جس کی زد میں آکر ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، حکام کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کناؤر میں چین بھارت سرحد کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ میں بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کا حوالے دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارتی آرمی کے یونٹ جموں و کشمیر رائفلز کے اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے کہ ان کی چوکیوں پر برفانی تودہ گرگیا۔

کناؤر کے ڈپٹی کمشنر گوپال چند نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک بھارتی فوجی کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ باقی فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی

گوپال چند نے یہ بھی بتایا کہ بھارت تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے متعدد اہلکار بھی اس تودے سے متاثر ہوئے تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچالیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہیں، جبکہ فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ادھر ایک اور بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 16 بھارتی فوجی سرحد پر تعینات تھے جو حادثے کے وقت گشت پر تھے۔

بھارتی فوج کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سو 50 بھارتی فوجی اہلکار سرچ آپریشن کرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔