The Dawn News - Sport - Cricket

بھارتی بورڈ کا آئی سی سی کو پاکستان مخالف خط
بھارت میں کرکٹ کے امور چلانے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بغیر ثبوت کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان مخالف خط لکھ دیا، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ماننا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

بھارت کی جانب سے خط میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ کرکٹ روابط نہ رکھیں جن کی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہوتی ہے۔

بی سی سی آئی نے خط میں پاکستان کے خلاف نہ کھلینے سے متعلق بات نہیں کی جبکہ یہ موقف اپنایا کہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ان کے کرکٹرز، آفیشلز اور شائقین کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔

یہ خط بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) راہول جوہری کی جانب سے لکھا گیا ہے جو بظاہر حکومتی دباؤ کا نتیجہ دکھائی دے ریا ہے۔

مزید پڑھیں: ہربھجن سنگھ کا ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ادھر پاکستان کرکٹ بورڑ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لکھے گئے اس بے بنیاد خط سے پی سی بی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے 15 رکن ممالک میں سے کوئی ایک بورڈ اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے اور آئی سی سی کو لکھے گئے اس خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کو شوٹنگ ورلڈ کپ میں پاکستانی دستے کو ویزا نہ دینے کے معاملے پر جو شرمندگی اٹھانی پرٹی ہے بالکل اسی طرح آئی سی سی میں بھی شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان سے نہ کھیلنے میں نقصان صرف بھارت کا ہوگا‘

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاوقے پلواما میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارتی کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے جنہیں اسلام آباد نے مسترد کردیا۔

بعدازاں بھارت کی جانب سے کوئی ہتھیار نہ چل سکا تو اس نے کھیلوں کو سیاست میں شامل کرتے ہوئے پاکستان سے بین الاقوامی ایونٹس میں بھی میچز نہ کھیلنے کا واویلا مچایا۔

بھارت کے کچھ سابق کرکٹرز کی جانب سے بورڈ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف نہ کھیلے جبکہ کچھ بھارتی کھلاڑی اسے احمقانہ اقدام قرار دے رہے ہیں۔