The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سول ایوی ایشن کی زمین کا تنازع، لاہور کے ماسٹر پلان کی نظرثانی کا عندیہ
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین کے آڈٹ سے متعلق اعتراضات پر لاہور کے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کا عندیہ دے دیا۔

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شبلی فراز کی زیر سربراہی منعقد ہوا جس میں سول ایوی ایشن کی زمین سے متعلق اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’نیشنل سیکیورٹی‘ کے نام پر لی گئی زمین ہاؤسنگ اسکیم میں تبدیل

اجلاس میں کہا گیا کہ حقائق جاننے کے لیے 1947 سے اب تک کے ریونیو ریکارڈز کا جائزہ لینا پڑے گا۔

سول ایوی ایشن کا دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ زمین کا تبادلہ ہوا اورآڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ان ڈیلز میں متعدد بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔

چونکہ ذیلی کمیٹی لاہور میں سول ایوی ایشن کی زمین سے متعلق پیراگراف کا جائزہ لے کر بے ضابطگیوں کی چھان بین کر رہی تھی، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کمیٹی شاید لاہور کے ماسٹر پلان کا جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کراچی: لالچ اور قبضے کا لامحدود سلسلہ

سول ایوی ایشن لاہور کی زمین کی پاکستان ایئرفورس کی ہاؤسنگ اسکیم میں منتقلی کے حوالے سے آڈٹ پیراگراف کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے ریاست کی زمین پر ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر کے لیے سول ایوی ایشن اور ایئر فورس کے درمیان معاہدے  کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ آڈٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی سول ایوی ایشن(جی ایم والٹن ایروڈوم لاہور) والٹن ایروڈوم پر واقع سول ایوی ایشن کی 19.21 ایکڑ کی زمین خالی نہیں کرا سکتا، اس کے نتیجے میں ایک ارب 92کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی سول ایوی ایشن کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا۔