The Dawn News - Pakistan - Sindh

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 80 گھنٹے منسوخ رہنے کے  بعد اتوار کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ لاہور جانے اور آنے والی فلائٹس کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر مکمل طور پر فلائٹ آپریشن 8مارچ سے شروع کیا جا سکے گا جبکہ ملک کے دیگر انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق شروع ہو گیا۔

اس سے قبل ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی جزوی طور پر بحالی اور 4 ایئرپورٹس پر ڈومیسٹک و انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز بحال کرنے کی اجازت دینے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی ایئرلائن کو ہدایت کی کہ وہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں پھنسے مسافروں کو ترجیح دیں۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں فلائٹ آپریشنز مکمل طور پر بحال کردیا گیا اور قومی ایئرلائن کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی اپنی فلائٹس کا آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی، کمرشل فلائٹس کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند

فلائٹ آپریشن شروع کیے جانے کے باوجود پاک-بھارت کشیدگی کے سبب مؤخر ہونے والی فلائٹس کی وجہ سے مختلف ممالک میں ہزاروں پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بنکاک، کوالالمپور اور بیجنگ کے لیے فلائٹس اب بھی معطل ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ 4 روز تک فلائٹس معطل رہنے کے بعد اب کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سے قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن ہفتے کو بحال کردیا گیا تھا۔

پی آئی اے کے بیان کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران 4 سو سے زائد فلائٹس منسوخ ہوئیں، جس کے باعث 25 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے اور فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد اب تک 8 ہزار سے زائد مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا جا چکا ہے۔

ایوی ایشن کے وزیر محمد میاں سومرو کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کیں کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں پھنسے مسافروں کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں پہلے پاکستان لانے کی کوشش کی جائے کیونکہ انہیں ویزے کی معیاد ختم ہونے اور فنڈز کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلائٹ آپریشن بحال ہونے تک پاکستانی عمرہ زائرین کی میزبانی کریں گے، سعودی عرب

یہ ہدایات جاری ہونے کے بعد پی آئی اے کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ کم سے کم وقت میں مختلف ممالک میں پھنسے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور بہت جلد صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی اسی وقت ہو گی جب پورے ملک میں فلائٹ آپریشن شروع ہو جائے گا، پی آئی اے کی بنکاک کوالالمپور اور بیجنگ کے لیے فلائٹس بدستور معطل ہیں۔

یہ خبر 3 مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔