The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل: چار ٹیموں کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں سمیت مکمل اسکواڈ نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑا برانڈ بننے کے ساتھ ساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کر رہا ہے اور اب لیگ کے آخری مرحلے کے لیے تقریباً تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

مزید پڑھیں: قلندرز، کنگز اور یونائیٹڈ میں گھمسان کا رن پڑنے کو تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہیں جبکہ پشاور زلمی نے لیگ کے آغاز میں ہی اعلان کردیا تھا کہ ان کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔

کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں روی بوپارہ، بین ڈنک، کولن انگرام، لیام لیونگ اسٹون، کولن منرو، سکندر رضا اور ایرون سمرز شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں وین پارنیل، کیمرون ڈیلپورٹ، لیوک رونچی، فلپ سالٹ اور سمیت پٹیل جیسے انٹرنیشنل اسٹارز شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شین واٹسن، ڈیوین براوو، فواد احمد، ہیری گرنی، رلی روسو اور ڈیوین اسمتھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میچز کیلئے شین واٹسن نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی

اسی طرح پشاور زلمی کی بات کی جائے تو انہیں ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ااندرے فلیچر، کرس جورڈن، وین میڈسن، ڈیوڈ ملان اور کیرون پولارڈ شامل ہے۔

لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز انجری کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی بھی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔