The Dawn News - Sport - Cricket

’مزید میچز کی میزبانی کی تیاری کرنے پر انتظامیہ کا شکرگزار ہوں‘
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مزید میچز کی میزبانی کے لیے فوری تیاری کرنے پر صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

احسان مانی نے کرکٹ بورڈ حکام کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی ایس ایل میچز کے لیے ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کے کراچی میں انعقاد پر بہت خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آخری لمحات میں مزید تین میچز کی میزبانی کی تیاری کرنے پر سندھ حکومت اور کراچی کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: چار ٹیموں کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند

احسان مانی نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ سندھ، اور بلدیاتی اداروں نے پی ایس ایل کے میچز منعقد کروانے میں بہت محنت کی ہے اور کراچی والوں کو ان پر فخر ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران سیکیورٹی جائزہ لینے کے لیے دوسرے ممالک کے سیکیورٹی ماہرین بھی پاکستان آرہے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جن ممالک کا سیکیورٹی وفد پاکستان آرہا ہے ان میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ غیرملکی سیکیورٹی ماہرین کا پاکستان آنے کا مقصد یہاں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ یہاں ہم کیا کیا اقدامات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلندرز، کنگز اور یونائیٹڈ میں گھمسان کا رن پڑنے کو تیار

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ رچرڈسن سمیت کئی غیرملکی مہمان بھی پاکستان کا دورہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پاکستان بالخصوص کراچی میں انعقاد کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے غیرملکیوں کا غلط تاثر دور ہوگا۔

آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر کی پاکستان آمد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسان مانی نے بتایا کہ ششانک منوہر اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کر پائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز کیلئے شین واٹسن نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وزیرِاعظم عمران خان پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں گے، تو اس حوالے سے انہوں نے جواب دیا کہ ’میں کچھ نہیں کہہ سکتا‘۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آخری 8 میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں ، اس حوالے سے پہلے 3 میچز کے لیے لاہور اور 5 میچز کے لیے کراچی کا انتخاب کیا گیا تھا۔

تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہونے کے بعد فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث لاہور کے تین میچز کی میزبانی بھی کراچی کو سونپ دی گئی تھی۔