The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ملازمین کی برطرفی پر پی آئی اے سے وضاحت طلب
اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی نے اٹارنی جنرل کے بھیجے گئے اس خط پر اعتراض کردیا، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کے معاملے سے دور رہنے کا کہا گیا تھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کے سربراہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کے ملازمین کی مدد کیوں نہیں کرنا چاہتی‘۔

واضح رہے کہ سینیٹ کمیٹی کا اجلاس پی آئی اے کی جانب سے ملازمت کے لیے جعلی دستاویزات جمع کروانے والے 70 سے زائد کیبن کریو، 7 پائلٹس اور دیگر کم عہدے کے ملازمین کی برطرفی پر وضاحت طلب کرنے کے لیے منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے 46 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف

دوران اجلاس پی آئی اے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے یہ اقدام سپریم کورٹ کے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اٹھایا ہے جس میں جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

تاہم اٹارنی جنرل نے ایک مراسلے میں مذکورہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر سینیٹ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ توہینِ عدالت سے بچنے کے لیے پی آئی اے کے برطرف ملازمین کے معاملے کو نہ چھیڑا جائے۔

اس پر سینیٹر مشاہد اللہ نے مذکورہ خط کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ’میں اٹارنی جنرل کا کوئی مشورہ اس وقت تک قبول نہیں کروں گا جب تک ان سے خود مشورہ مانگا نہ جائے‘۔

سینیٹر مشاہداللہ کے مطابق اٹارنی جنرل نے پی آئی اے ملازمین کی برطرفی کا معاملے کا اس وقت نوٹس لیا جب یہ میڈیا میں سامنے آیا، ساتھ ہی انہوں نے  حیرت کا اظہار کیا کہ اٹارنی جنرل نے خاص اسی معاملے کا نوٹس کیوں لیا؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ معاملہ سینیٹ کے اجلاس کے دوران اٹھائیں گے اور پوچھیں گے کہ آخر اٹارنی جنرل سینیٹ کمیٹی کے معاملے میں  مداخلت کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں۔

مشاہد اللہ کہا کہنا تھا کہ ’کچھ لوگوں کو اس بات سے مسئلہ ہے کہ ہم اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں، کیوں کہ وہ اسے حل ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے‘۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا نشہ کرنے والے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سینیٹ کمیٹی نے پی آئی اے کو مبینہ طور پر جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کی برطرفی کے طریقہ کار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنا ایک سخت اقدام تھا کیونکہ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے ایسا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا کہ ملازمین کو برطرف کیا جائے۔

اس کے علاوہ کمیٹی نے شعبہ ہوا بازی کو ہدایت کی کہ جسمانی معذور افراد کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جس پر پی آئی اے کے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے مذکورہ معاملہ اپنی ذاتی ترجیح قرار دیتے ہوئے کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ قومی ایئرلائن اس سلسلے میں موثر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

یہ خبر 8 مارچ 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔