The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بھارتی ٹیم کی فوجی کیپ: 'یہ کرکٹ نہیں، آئی سی سی کارروائی کرے'
بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں فوجی کیپ پہن کر آئی تاہم اس کو پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کی سنچری کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اس کو کرکٹ کی روایت کے برخلاف قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے باقاعدہ کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ ‘یہ کرکٹ نہیں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جینٹل مینز گیم کو سیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں روکا گیا تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے دنیا کو باور کرانے کے لیے سیاہ پٹیاں پہن لینی چاہیے’۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیتے ہوئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘میں پی سی بی پر زور دیتا ہوں کہ وہ باقاعدہ احتجاج کرے’۔

خیال رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رانچی میں سیریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا ہے جہاں پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے 104 رنز کی شان دار اننگز کھیلی تھی اور بھارت کو 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:فوجی ٹوپی پہننے والی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست

بھارتی ٹیم اس میچ میں 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں حملے میں ہلاک ہونے والے پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں اور مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے کیموفلاج کیپ پہن کر میدان میں اتری تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‘بھارتی ٹیم پلوامہ دہشت گرد حملے میں ہلاک اور مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے کیموفلاج کیپ پہنے گی’۔

آسٹریلیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ان کے گھر میں شکست سے دوچار کردیا اور سیریز میں خسارے کو بھی کم کردیا۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے جس میں عثمان خواجہ 104 کی شان دار اننگز کے علاوہ کپتان ایرون فنچ کے 93 اور گلین میکسویل کے 47 رنز بھی اہم تھے۔

ویرات کوہلی نے 123 رنز بنا کر ٹیم کو جیتوانے کی کوشش کی لیکن وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور پوری 281 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔