The Dawn News - Sport - Cricket

کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کا میلہ کراچی میں سجنے جارہا ہے اور شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کو بے قرار ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے کامیاب مراحل کے بعد آخری مرحلے کے 8 میچز کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈم کراچی میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے 4 بجے کھول دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے ضروری ہدایات

شہر قائد میں ہونے والے میچز کے پیش نظر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس، رینجرز کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اسی کے ساتھ ساتھ شائقین کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اسٹیڈیم آنے والے ہر شہری کے لیے ٹکٹ اور اصل قومی شناختی کارڈ لانا لازمی ہے جبکہ کسی بھی قسم کے کھانے یا پینے کی اشیا، ممنوعہ آلات لانے پر پابندی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے مختلف مقامات پر پارکنگ کے مقامات بنائے گئے ہیں، جہاں گاڑیاں پارک کرکے انہیں شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا جائے گا۔

آج کھیلے جانے والے میچ کی بات کی جائے تو یہ دونوں ٹیمیں خصوصی طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اگر اسلام آباد یونائٹیڈ آج کے میچ میں شکست سے دوچار ہوجاتی ہے تو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بہت کم ہوجائیں گے۔

اسی طرح لاہور قلندرز کے لیے بھی یہ میچ کافی اہم ہے اور اسے بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتا ہوگا، تاہم اس کے باوجود اگر لاہور آج کے میچ میں شکست ست دو چار بھی جاتا ہے تو اس کے پاس ایک اور موقع اگلے میچ کی صورت میں باقی رہے گا۔

تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایونٹ کے راؤنڈ مرحلے میں یہ آخری میچ ہے اور ٹاپ 4 ٹیموں میں کوالیفائی کے لیے اسے اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

اگر پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کی اب تک کی صورتحال کی بات کی جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 میں سے 7 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کوئٹہ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پشاور کا نمبر آتا ہے اور وہ 9 میں سے 6 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: شائقین کن راستوں سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے؟

اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر موجود ہے جو 9 میں سے 4 میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، تاہم انہی کے ساتھ کراچی کنگرز کی ٹیم 8 میں سے 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم بھی 8 میں سے 4 میچز میں کامیابی سمیٹ کر 8 پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح پی ایس ایل کے 4 سیزن میں دوسری مرتبہ شرکت کرنے والی ملتان سلطان کی ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی اور وہ 9 میں سے صرف 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور تینوں ٹیموں کے 8، 8 پوائنٹس ہیں لیکن اسلام آباد کا ایک جبکہ باقی دونوں ٹیموں کے 2، 2 میچز ابھی باقی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ 2 مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے مرحلے میں جاتی ہے یا اس کا سفر یہی ختم ہوتا ہے۔