The Dawn News - Sport - Cricket

’پاکستان میں خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہا ہوں‘
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

وین پارنیل اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہی دیے گئے اپنے انٹرویو میں وین پارنیل کا کہنا تھا کہ میں جب سے پاکستان کی سرزمین پر پہنچا ہوں تب سے لوگوں سے متاثر ہورہا ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: غیرملکی کھلاڑی ایونٹ کو پاکستان میں کامیاب بنانے کیلئے پُرامید

انہوں نے اپنے اس تجربے کے حوالے سے بتایا کہ ہم جب بھی اپنے کمرے سے باہر نکلتے ہیں تو لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہمیں کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے۔

وین پارنیل نے کہا کہ میں پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں سے یہاں لوگوں کی مہمان نوازی کے بارے میں پہلے ہی بہت کچھ سنا ہوا تھا، لیکن اب یہ تجربہ کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستانیوں میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش و جذبہ ہے جس کی مثال 2017 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران برمنگھم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ تھا جس میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے‘

جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچز کے انعقاد اور سیکیورٹی کا تمام تر سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جاتا ہے۔

اپنے انٹرویو کے دوران وین پارنیل  نے بتایا کہ وہ اردو سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس دوران انہوں نے ایک سے لے کر دس تک گنتی بھی سنائی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ان کی لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری ہے۔

وین پارنیل نے کہا کہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے چند نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیلتا دیکھ رہا ہوں۔