The Dawn News - Pakistan - Islamabad

3برس میں وزیر اعظم کی آمدن کم، بلاول، زرداری اور شہباز کی آمدنی میں اضافہ
اسلام آباد: سرکاری دستاویزات کے مطابق اہم و سرکردہ سیاستدانوں کی حالیہ سالوں میں زراعت اور دیگر ذرائع سے کُل آمدن میں کمی و بیشی کی مختلف کہانیوں کے ساتھ واضح فرق سامنے آیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی 2015 میں کُل آمدن 3 کروڑ 56 لاکھ روپے تھی جو 2016 میں کم ہوکر 1 کروڑ 29 لاکھ ہوئی اور 2017 میں یہ مزید کم ہوکر صرف 47 لاکھ روپے ہوگئی۔

2015 میں عمران خان کی آمدن کا بڑا حصہ ان کے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع 2 کروڑ کے فلیٹ کی فروخت سے حاصل ہوا تھا جبکہ 98 لاکھ روپے انہیں بیرون ممالک سے رقم کی مد میں ملے تھے۔

دستاویزات میں 34 لاکھ ان کی زراعت سے آمدنی، رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ کی مد میں 9 لاکھ 21 ہزار روپے، پی ایل ایس منافع 7 لاکھ 62 ہزار روپے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پینشن 4 لاکھ 10 ہزار روپے بتایا گیا۔

رواں سال ان کی کُل آمدنی کم ہوکر 1 کروڑ 29 لاکھ روپے ہوگئی جس میں سے انہوں نے 74 لاکھ روپے صرف غیر ملکی خدمات سے حاصل کیے۔

ان کی زرعی آمدنی میں بھی کمی سامنے آئی جو گزشتہ سال 34 لاکھ کے مقابلے میں اس سال 33 لاکھ روپے ہوئی۔

انہوں نے رکن قومی اسمبلی ہونے کے ناطے 9 لاکھ 54 ہزار روپے تنخواہ لی، پی ایل ایس منافع میں انہیں 7 لاکھ 33 ہزار روپے ملے اور پی سی بی کی پینشن 5 لاکھ 40 ہزار روپے ملی۔

2017 میں عمران خان کی زرعی آمدنی اور پی ایل ایس منافع میں کمی سامنے آئی جو بالترتیب گزشتہ سال کے 33 لاکھ سے 23 لاکھ اور 7 لاکھ 33 ہزار سے 67 ہزار 620 روپے ہوگئے تھے۔

رکن قومی اسمبلی ہونے کی حیثیت سے ان کی تنخواہ میں 18 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا اور پی سی بی کی پینشن کی مد میں انہیں 5 لاکھ 40 ہزار روپے ملے۔

اس کے بر عکس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کُل آمدنی میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا جو 2015 میں 76 لاکھ تھی، 2016 میں 95 لاکھ ہوئی اور 2017 میں ایک کروڑ  روپے سے بھی زائد رہی۔

تاہم ان کی زرعی آمدنی میں کمی سامنے آئی جو 2015 میں 65 لاکھ، 2016 میں 50 لاکھ اور 2017 میں مزید کم ہوکر 35 لاکھ روپے رہ گئی تھی جبکہ ان کی زمینوں میں بھی اس عرصے میں اضافہ سامنے آیا جو 585 کنال سے بڑھ کر 673 کنال ہوگئی۔

ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی زرعی آمدنی سمیت کل آمدنی دونوں میں ہی اضافہ دیکھنے میں  آیا۔

حمزہ شہباز کی 2015 میں کل آمدن ایک کروڑ 91 لاکھ روپے تھی، 2016 میں یہ 2 کروڑ 15 لاکھ اور 2017 میں یہ 2 کروڑ 54 لاکھ روپے رہی۔

ان کی 154 کینال کی زمین سے زرعی آمدنی 2015 میں 20 لاکھ سے معمولی حد تک زیادہ رہی تھی تاہم 2017 میں ان کی زمین میں کمی کے باوجود ان کی زرعی آمدنی میں واضح تبدیلی سامنے آئی جسے 35 لاکھ روپے کے قریب بتایا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی زرعی آمدن جو ان کی کل آمدن کا زیادہ تر حصہ ہے، 2015 میں 10 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھتے ہوئے 2016 میں 11 کروڑ 40 لاکھ اور 2017 میں 13 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

ان کے پاس 7 ہزار 748 ایکڑ زمین ہے جن میں سے 349 ایکڑ ان کی ذاتی ملکیت میں ہیں اور دیگر 7 ہزار 399 ایکڑ لیز شدہ زمین ہے۔

ان کے دیگر ذرائع سے آمدنی 2015 میں 76 لاکھ 60 ہزار رہی تھی جو 2016 میں 82 لاکھ 40 ہزار ہوئی اور عام انتخابات سے قبل سال میں وہ 97 لاکھ 50 ہزار رہی۔

ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور دیگر ممالک میں اثاثوں کے اعتبار سے ان سے امیر نظر آئے تاہم وہ آمدن میں ان سے کم رہے۔

بلاول زرداری کی 2015 میں کل آمدن 2 کروڑ 30 لاکھ رہی جس میں 34 لاکھ روپے کرائے کی مد میں آمدن تھی اور 2 کروڑ سے زائد انہوں نے زراعت کی مد میں کمائے تھے۔

ان کی کُل آمدن میں ایک سال میں 100 فیصد اضافہ سامنے آیا جو 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ کر 2016 میں 4 کروڑ 73 لاکھ ہوگئی۔

ریکارڈ کے مطابق ان کی آمدن میں اضافہ زراعت اور کرائے کی مد میں آمدن کے علاوہ 1 کروڑ 66 لاکھ روپے کے غیر ملکی آمدن سے ہوا۔

2016 میں ان کی زرعی آمدن 2 کروڑ سے بڑھ کر 2 کروڑ 66 لاکھ ہوئی کرائے کی مد میں آمدن 34 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 41 لاکھ 40 ہزار ہوئی۔

ان کی غیر ملکی آمدن میں کمی سامنے آئی جو 2016 میں ایک کروڑ 66 لاکھ سے کم ہوکر 2017 میں ایک کروڑ 63 لاکھ ہوئی جبکہ زرعی آمدن بغیر کسی تبدیلی کے 2 کروڑ 66 لاکھ رہی۔

ان کی کرائے کی مد میں سالانہ آمدنی میں 2017 میں انتہائی معمولی سی کمی واقع ہوئی جبکہ 2017 میں ان کی آمدنی کا ایک اور ذریعہ بھی بڑھا اور انہوں نے بینک منافع کے ذریعے ایک لاکھ 73 ہزار روپے کمائے۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 11 مارچ 2019 کو شائع ہوئی