The Dawn News - Sport - Cricket

قلندرز کو سلطانز نے بھی شکست دے دی
کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک میچ میں ملتان سلطانز  نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر انہیں پوائنٹس ٹیبل میں بھی آخری پوزیشن پر دھکیل دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کے کپتان فخرزمان نے 53 رنز بنا کر بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کی لیکن دیگر بلےباز ان کا ساتھ نہ دے سکے، ویسلز 27 کے مجموعے پر صرف 4، سہیل اختر5،  حارث سہیل 7 اور سعد علی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ ویز نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد گونارتنے صرف 12 رنز کا اضافہ کرپائے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

سلطانز کی جانب سے محمد عباس نے سب سے زیادہ 3 اور شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: کراچی زیادہ غلطیاں کرتے ہوئے بھی مقابلہ کیسے جیت گیا؟

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چھوٹی باؤنڈر میں ایک آسان ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے پراعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا گوکہ پہلی وکٹ 20 رنز پر گری تھی جب 13 رنز پر کھیلنے والے عمر صدیق کو فخرزمان نے رن آؤٹ کیا۔

سلطانز کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری جس کے بعد شان مسعود اور چارلس نے اسکور کو 123 رنز تک پہنچایا لیکن شان مسعود کو ڈیوڈ ویز نے صرف دو رنز کے فرق سے نصف سنچری مکمل کرنے کا موقع نہیں دیا اور 48 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

چارلس اور شاہد آفریدی نے مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دیا اور 13 ویں اوور کی تیسری گیند پر 141 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلادی۔

سلطانز کے چارلس 41 اور آفریدی 3 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ملتان سلطانز نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے فتح حاصل کرلی۔

قلندرز کے خلاف اچھی باؤلنگ پر محمد عباس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز دونوں ٹیمیں پہلے ہی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں اس شکست کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں بھی آخری پوزیشن پر چلی گئی۔

میچ کےلیے دونوں ٹیموں نے تین تین تبدیلیاں کی تھیں۔

ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں جنید خان، شان مسعود اور شاہد آفریدی کو شامل کیا تھا۔

اسی طرح لاہور قلندرز نے حسان خان، سعد علی اور سری لنکا کے اسیلا گونارتنے کو شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ کے لیے سلطانز اور قلندرز دونوں کو چند اہم غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات میسر نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاک بھارت کشیدگی سے پی ایس ایل میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا تھا‘

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں مشتمل تھیں۔

ملتان سلطانز: شعیب ملک(کپتان)، عمر صدیق، شان مسعود، جیمز ونس، جانسن چارلس، ڈینئل کرسچن، شاہد آفریدی، کرس گرین، محمد الیاس، جنید خان اور محمد عباس۔

لاہور قلندرز: فخر زمان(کپتان)، سہیل اختر، حارث سہیل، اسیلا گونارتنے، رکی ویسلز، سعد علی، ڈیوڈ ویز، حسان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سندیپ لمی چنے۔