The Dawn News - Sport - Cricket

بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیوں سے متعلق اجازت طلب کی تھی، آئی سی سی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'بی سی سی آئی' نے پہلے ہی اس کی اجازت طلب کی تھی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق آئی سی سی کی ترجمان کلیئر فرلونگ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باقاعدہ طور پر فوجی ٹوپی پہننے کی اجازت طلب کی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپی پہننے کا مقصد پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا اور اسی بنیاد پر انہیں اجازے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت کے شہر رانچی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی فوجی کیپ: 'یہ کرکٹ نہیں، آئی سی سی کارروائی کرے'

بھارتی ٹیم کے اس عمل کو پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو خط بھی لکھا گیا جس میں ماضی کی چند مثالیں بھی پیش کی گئیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو ہاتھ پر ایک بینڈ باندھا ہوا تھا جس پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے SAVE GAZA کی عبارت لکھی ہوئی تھی۔

یہ بینڈ کیمرے کی آنکھ میں آنے کے بعد آئی سی سی نے معین علی کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بنے ہوئے اس بینڈ کو پہننے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی ٹوپی پہننے والی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست

اس کے علاوہ اسی طرح کا ایک واقعہ 2017 میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران پیش آیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے وکٹ لینے کے بعد معروف پاکستانی مبلغ جنید جمشید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

عمران طاہر اس وقت اپنی قومی ٹیم کی جرسی کے اندر ایک اور شرٹ پہنے ہوئے تھے جس پر جنید جمشید کی تصویر آویزاں تھی۔

تاہم آئی سی سی نے عمران طاہر کو اس عمل پر متنبہ کرتے ہوئے آئندہ ایسا نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہماری آئی سی سی کے سامنے پوزیشن واضح ہے ، ہم نے بارہا کہا ہے کہ کرکٹ اور کھیل میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی اس حرکت کی وجہ سے عالمی کرکٹ میں اس کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔

احسان مانی مزید کہا کہ ماضی میں بھی آئی سی سی نے اس طرح کے اقدامات کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیے ہیں جن میں حالیہ دور میں معین علی اور عمران طاہر کی مثال سامنے ہے۔